میرے اسلام قبول کرنے پر دوست بھی حیران تھا ۔۔ دھرمیندر اور امیتابھ بچن کی دوستی کا وہ واقعہ، جسے یاد کر کے دونوں جذباتی ہو جاتے ہیں

image

بالی ووڈ کے ستاروں سے متعلق ایسی کئی خبریں ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، لیکن چند اس حد تک منفرد ہوتی ہیں، کہ سب کی دلچسپی کا باعث بن جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

بالی ووڈ اداکار دھرمیندر اور امیتابھ بچن کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے، جو کہ اپنی دوستی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

چونکہ شعلے فلم میں دونوں اداکاروں کی جاندار اداکاری نے سب کی توجہ حاصل کی، یہی وجہ تھی کہ ان کے انداز نے دوستی کو مزید گہرا کر دیا۔

لیکن ایک پروگرام میں دھرمیندر نے اس بات کا اعتراف کر ہی لیا کہ میں نے امیتابھ کو شعلے فلم میں کردار دلایا تھا۔ وہ میرے پاس آیا کرتا تھا، اس سے پہلے یہ کردار شتروگن سنہا نے ادا کرنا تھا، تاہم امیتابھ بچن کی درخواست پر انہیں منتخب کیا گیا۔

جس پر شتروگن سنہا نے دھرمیندر سے پوچھا بھی تھا، تو دھرمیندر کا کہنا تھا کہ یار، کچھ سمجھ آتا، وہ پہلے آیا تھا، تو سوچا پہلے اس بے چارے کو دے دوں۔

ان دنوں امیتابھ بچن معاشی طور پر بھی متاثر تھے، جس کی وجہ سے وہ فلموں میں کام ملنے کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹا رہے تھے۔ دونوں اداکار ان جذبات کو یاد کر کے جذباتی ہو جاتے ہیں۔

اس وقت دھرمیندر نے اپنے دوست کی معاشی مدد کچھ اس طرح کی تھی، کہ شعلے کی کامیابی کے بعد ایک بار پھر امیتابھ بچن کا ستارہ روشن ہو گیا تھا۔

لیکن جب ہیما مالنی سے شادی کے وقت مذہب تبدیل کیا تو امیتابھ بچن کو بھی حیرانگی ہوئی تھی، کیونکہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے، کہ ایسا کچھ یو سکتا ہے۔

یہی وجہ تھی کہ دھرمیندر کو لے کر امیتابھ بچن کافی حیران ہوئے تھے، تاہم میڈیا کی بڑھا چڑھا کے پیش کی جانے والی خبروں کے بعد امیتابھ بچن کی دھرمیندر سے ملاقات نے دونوں کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow