بجلی کا بل دیکھ کر تو میرا بلڈپریشر ہی بڑھ گیا ۔۔ یاسر نواز نے بجلی کے مہنگے بل سے پریشان ہوکر گھر والوں پر کونسی پابندیاں لگا دی؟

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی یاسر نواز اور ندا یاسر جب ایک ساتھ کسی پروگرام میں مدعو ہوتے ہیں تو ان کے چاہنے والوں کی دلچسپ میں اضافہ ہوجاتا ہے اور وہ لوگ بہت شوق سے ان کی گھریلو و دلچسپ باتوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

معروف اداکار و میزبان احسن خان کے شو میں بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے میں آیا جب ندا اور یاسر کی جوڑی بطور مہمان پروگرام میں آئی جن کی کھٹی میٹھی باتوں نے میزبان اور گھر بیٹھے لوگوں کو محظوظ کیا۔

مذکورہ پروگرام سے ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں یاسر نواز نے گھر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یا بجلی کے بل کی بات کی جس کے بعد صارفین کو معلوم ہوا کہ اداکار بھی بجلی کے بڑھتے بلوں سے عاجز آچکے ہیں اور اس کے لیے بجلی کی بچت بھی شروع کر دی ہے۔

یاسر نواز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایک مرتبہ میرا اچھا خاصا بل گھر پر آیا تو میں نے گھروں کی لائٹیں بند کردی۔ اور ہماری نوکرانی کچن میں لائٹ جلا کر کام کر رہی تھی تو میں نے وہ لائٹ بند کر کے اس سے کہا کہ جب دن کی روشنی آرہی ہے تو اسے جلانے کی کیا ضرورت ہے۔

اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے ندا یاسر نے بتایا کہ ایک دفعہ میری بیٹی کمرے میں مایوس چہرہ بنا کر بیٹھی ہوئی تھی تو میں نے اس سے ہوچھا کہ کیا ہوا تو میری بیٹی نے کہا کہ ابا نے کہا کہ اے سی نہیں کھولنا جب تک سونے نہیں جاؤ گی۔

یاسر نواز کا کہنا تھا کہ جب ایک دم سے بجلی کا بل زیادہ آجاتا ہے تو بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow