آپ ﷺ کے نام کو چومتا ہوں ۔۔ بھارتی اداکار نانا پاٹیکر آقائے دو جہاں ﷺ سے کس طرح اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں؟ دیکھیے

image

سوشل میڈیا پر بالی ووڈ ستاروں سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں، جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی اداکار کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے، جس میں وہ آقائے دو جہاں ﷺ کی تعریف کرتے اور ان کی دکھائی گئی راہ پر عمل پیرا ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

ان کا ایک کلپ وائرل ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ حضرت محمد ﷺ نے فرمایا، ان کی باتیں، ان کی نصیحیتیں جانتا بھی ہے کوئیَ؟ آقائے دو جہاں ﷺ کا نام جیسے ہی نانا پاٹکر کے لبوں پر آیا تو انہوں نے بطور احترام ان اپنی انگلیوں کو آنکھوں پر لے گئے اور پھر چومنے لگے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرنا ہے جہاد تو پہلے کرو اپنے نفس کے ساتھ، اپنے دل اور دماغ میں پنپتی برائیوں کے ساتھ، وہ ہے جہاد۔

نہیں معلوم ایمان کیا ہوتا ہے؟ اسلام بہت بڑی چیز ہے۔ اگرچہ یہ ان کی اداکاری کا ایک کلپ تھا، تاہم اس میں ان کا انداز اور آقائے دوجہاں ﷺ سے اظہار محبت خوب جھلک رہا تھا۔

یہی وجہ تھی کہ انہوں نے لبوں پر آقائے دو جہاں ﷺ کا نام آتے ہی چوم لیا۔ دوسری جانب نانا پارٹیکر اسلام سے بھی کافی قربت رکھتے ہیں۔

بھارت میں کسانوں کی جانب سے بطور احتجاج خود کشی کرنے پر آواز اٹھائی جا رہی تھی، جس میں مشہوراداکار نانا پاٹیکر کی جانب سے ایک ایسا پیغام دیا گیا جس کا مسلم دنیا میں بھی استقبال کیا گیا۔

چونکہ مسلمان کسانوں کی خودکشی کا تناسب کم تھا، اسی وجہ سے اداکار نے خودکشی کرنے والوں کو اسلام اور مسلمانوں کی مثال دیتے ہوئے سمجھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا اس لیے ہے کیونکہ قرآن مجید نے خود کشی کو حرام اور گناہ قرار دیا گیا ہے، جبکہ اللہ کی مرضی کے خلاف ہے۔ اداکار کی جانب سے کہنا تھا کہ قرآن کی تعلیم نے میرے دل کو چھو لیا ہے۔

نانا پاٹیکر بھارت میں کسانوں کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج پر غمزدہ تھے، جبکہ اس حوالے سے انہوں نے اپنی فلموں کی کمائی کا ایک حصہ 113 فیملیز میں بانٹ دی ہے، اداکار ان فیملیز میں رقم تقسیم کر رہے تھے جن کے سربراہ نے دوران احتجاج خود کشی کر لی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow