اتنا قرضہ چڑھ گیا تھا کہ روز قرضہ اتارتے تھے ۔۔ عامر خان نے اپنی بیوہ ماں کو حج کیسے کرایا؟ بتاتے ہوئے جذباتی ہو گئے

image

مشہور بھارتی اداکار عامر خان کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے جو کہ اپنی سبق آموز فلموں کی بنا پر جانے جاتے ہیں۔

تاہم ان کی زندگی میں ایسے کئی لمحات آئے ہیں، جس کی وجہ سے وہ ان تکالیف کو بخوبی محسوس کر لیتے ہیں، جو کہ عام لوگ گزر کر آتے ہیں۔

عامر خان آج جس شہرت کی بلندیوں پر پہنچ چکے ہیں، وہ اپنے بچپن میں ایک عام سے بچے ہی کی طرح تھے، اگرچہ ان کا گھرانہ کافی مشہور بھی تھا، تاہم عروج سے زوال انہوں نے قریب سے دیکھا ہے۔

والد طاہر حسین ایک کامیاب فلم پروڈیوسر تھے جنہوں نے "تم میرے ہو"، "ہم ہیں راہی پیار کے" سمیت کئی فلمیں بنائیں، تاہم اس سے پہلے ان پر ایک ایسا وقت بھی آیا تھا جب ان کی فلمیں ناکام ہوتی جا رہی تھیں۔

مشکلات اس حد تک بڑھ گئی تھیں کہ لگایا گیا پیسہ بھی ڈوبنے لگا اور دن بہ دن قرضا چڑھتا گیا، یہاں تک کہ قرض دار روزانہ کی بنیاد پر قرضے کی ادائیگی کے لیے کال کرتے، عامر بتاتے ہیں کہ میرے والد ایک اچھے کاروباری نہیں تھے، وہ اپنا کئی پیسہ اسی طرح برباد کر دیتے تھے اور معاشی طور پر کمزور ہو جاتے تھے۔

عامر کا کہنا تھا کہ میری والد کی ایک فلم لاکٹ جس نے 8 سال صرف فلم بننے میں لیے، وہ بُری طرح ناکام بھی ہوئی اور ساتھ ہی ہمیں مقروض بھی کر گئی تھی۔ یہاں تک کہ ہم بے گھر ہو گئے تھے، لیکن اس سب میں میرے والدین نے میرے چہرے سے مسکراہٹ کو ہٹنے نہیں دیا۔

اگرچہ میرے والد فلمی دنیا سے تعلق رکھتے تھے، تاہم ان کا ماننا تھا کہ بیٹا انجینئرنگ یا ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرے۔ عامر خان نے بچپن میں وہ سب چیزیں خود برداشت کی ہیں، جو کہ آج کے دور میں بھی موجود ہیں۔

تاہم انہوں نے اب ان تکالیف کو شئیر کر کے دوسروں ایک اہم پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔ عامر کے والد کے انتقال کے بعد وہ اپنی والدہ کے بے حد قریب ہو گئے ہیں۔ کرونا دور میں جب والدہ کو کرونا ہوا تو والدہ کے لیے افسردہ بھی تھے اور ان سے ملنے کے لیے بے تاب بھی۔

والدہ کی خواہش تھی کہ انہیں حج کرنے کا موقع ملے، لیکن چونکہ وہ بیوہ تھیں اور کسی محرم کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا، دوسری جانب بیٹے کے ساتھ جانے کی خواہش بھی تھی، تو ان کی والدہ زینت حسین کو خود 2012 میں حج کرانے لے کر گئے تھے۔

والدہ کی چئیر کو خود چلا کر حج کی سعادت حاصل کی، جبکہ والدہ کے ساتھ بتائے ان لمحات کو بہترین لمحات بھی قرار دیتے ہیں۔ عامر خان اپنی والدہ کے لیے بے حد حساس ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow