دوسری شادی چھپ کر کی تھی ۔۔ بالی ووڈ کے وہ ستارے جن کی ایک خفیہ بیوی تھی، جانیے دلچسپ معلومات

image

مشہور بھارتی اداکاروں میں ایسے بہت کم ہیں، جنہوں نے دو شادیاں نہ کی ہوں یا جن کی پہلی اہلیہ سے طلاق نہ ہوئی ہو۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر آپ کو چند مشہور بھارتی اداکاروں اور ان کی پہلی بیویوں کے بارے میں بتائیں گے۔

سیف علی خان:

1991 میں سیف علی خان امرتا سنگھ کے عشق میں مبتلا ہو گئے تھے جو کہ ان سے عمر میں بھی بڑی تھیں۔

ان دونوں کے درمیان 12 سال کے عمر کا فرق تھا، تاہم دونوں کے محبت تھی، جو شاید وقت سے ختم ہوتی گئی یہی وجہ تھی کہ دونوں میں علیحدگی ہو گئی، تاہم سیف علی خان کے امرتا سنگھ سے دو بچے ہیں۔

سنجے دت:

1987 میں سنجے دت نے ریچا شرما سے پہلی شادی کی تھی۔ تاہم دونوں کے درمیان علیحدگی تو نہیں ہوئی بلکہ کچھ ایسا ہوا جس نے سب کچھ بدل دیا۔

ریچا شرما 1996 میں انتقال کر گئی تھیں، جس نے سنجے دت کو صدمے سے دوچار کر دیا، ریچا شرما سے سنجے کی ایک بیٹی بھی ہے۔

عامر خان:

یہ جان کر آپ کو بھی حیرانگی ہوگی کہ مشہور بھارتی اداکار عامر خان بھی دو شادیاں کر چکے ہیں۔ دوسری اہلیہ کرن راؤ سے علیحدگی سے پہلے عامر خان پہلی اہلیہ کو بھی طلاق دے چکے ہیں۔

1986 میں عامر خان نے رینا دتا سے پہلی شادی کی تھی، جبکہ دونوں کے درمیان 2002 میں طلاق ہو گئی تھی۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ رینا دتا سے عامر خان کے دو بچے ہیں۔

ارجن رامپال:

بھارتی اداکار ارجن رامپال اگرچہ سائڈ رول یا منفی کرداروں کے لیے جانے جاتے ہیں، تاہم ان کی اداکاری نے سب کی توجہ ضرور حاصل کی۔

ان کی پہلی اہلیہ مہر جیسیا ہیں، جو کہ سابقہ مس انڈیا بھی رہ چکی ہیں اور بھارتی سُپر ماڈل بھی۔ 2018 میں جوڑی کے درمیان طلاق ہو گئی تھی، جبکہ ارجن کی پہلی اہلیہ سے 2 بیٹیاں بھی ہیں۔

فرحان اختر:

ادھونا بھابانی بھارت کی مشہور ہئیر اسٹائلسٹ ہیں، جبکہ وہ فرحان اختر کی پہلی اہلیہ بھی تھیں۔ سال 2000 میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے تاہم 2017 میں دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow