شوبز کے مشہور اداکار ہاشم بٹ کی اہلیہ ڈراموں کی کونسی مشہور اداکارہ ہیں؟

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت سینئراداکار ہاشم بٹ کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ انہوں نے کئی سال پاکستانی ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ہاشم بٹ اکثر ڈرامہ سیریلز میں والد کے کردار میں نظر آتے ہیں۔

62 سالہ اداکار ہاشم بٹ نے بہتاں، جاو میری گڑیا، اور کافرہ جیسے سپر ہٹ ڈراموں میں اداکاری کرتے نظر آ چکے ہیں۔ جبکہ انہوں نے کئی پاکستانی فلم جیسے میں ہوں شاہد آفریدی، عشق نچایا اور کراچی سے لاہور میں بھی کام کیا ہے۔

لیکن ان کے مداحوں کو یہ بات کم ہی معلوم ہے کہ ہاشم بٹ کی اہلیہ کون ہیں اور ان کی شادی کب ہوئی۔ اس حوالے سے آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

اداکار ہاشم بٹ ایک مشہور فنکار ہیں اور بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ان کی اہلیہ شوبز صنعت کی معروف اداکارہ غزالہ بٹ ہیں جو ڈراموں میں کام کرتی ہیں۔ دونوں جوڑے کی شادی کب ہوئی اس حوالے سے تاریخ معلوم نہ ہوسکی۔ دونوں میاں بیوی اداکار انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلچسپ تصاویر اپ لوڈ کرتے ہیں۔

ہاشم بٹ نے اپنے کیرئیر کا آغاز لاہور کے ڈراموں سے کیا لیکن جلد ہی وہ کام کے لیے کراچی شفٹ ہو گئے اور اب لوگ بطور اداکار ان کی تعریف کرتے ہیں۔ ان دنوں لوگ ڈرامہ سیریل سیانی میں ان کے والد کے کردار کو بے حد پسند کرتے ہیں۔

آیئے دیکھتے ہیں ہاشم بھٹی اور غزالہ ہاشم کی ایک دوسرے کے ہمراہ خوبصورت تصاویر۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow