بھارتی اداکارہ بچوں سمیت کار حادثے کا شکار، اب حالت کیسی ہے؟

image

بھارت کی مشہور اداکارہ رمبھا کینیڈا میں کار حادثے کا شکار ہوگئیں۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے بچوں کو اسکول سے لینے جا رہی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق: 46 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ہسپتال سے تصویر شیئر کی ساتھ ہی حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کی تصویر ڈالتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ: " حادثہ اس وقت پیش آیا جب میں بچوں کو اسکول سے واپس گھر لے کر آرہی تھیں، ہم سب حادثے میں معمولی زخمی ہوئے۔ میں اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی امید کرتی ہوں۔ "

واضح رہے اداکارہ بالی ووڈ فلم جڑوا، بندھن، کیونکہ میں جھوٹ نہیں بولتا سمیت کئی فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔ اور ان کی 2 بیٹیاں ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow