میں اپنے میاں سے زیادہ امیر ہوں۔۔ باپ کے گھر میں لنڈے کے کپڑے پہنتی تھی! ایمان علی نے اپنی نجی زندگی سے پردہ اٹھا دیا

image

“لوگ باتیں بناتے ہیں کہ میں زیادہ کام اس لئے نہیں کرتی کیوں کہ میرا شوہر بہت امیر ہے اس لئے مجھے کچھ کرنا نہیں پڑتا لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ میں نے ایک زمانے میں کچھ چیزوں میں سرمایہ کاری کی تھی جس کی وجہ سے میں اپنے شوہر سے زیادہ امیر ہوں۔ میں نے اپنی شادی کے سارے انتظامات بھی خود اپنے پیسوں سے کیے تھے“

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ اور ماڈل ایمان علی کا ایمان علی کا ایک تعارف یہ بھی ہے کہ وہ مشہور پاکستانی اداکار عابد علی کی بیٹی ہیں جو اب اس دنیا میں موجود نہیں ہیں۔ ایمان علی نے چند دن قبل ایک شو میں انٹرویو دیتے ہوئے اپنی نجی زندگی کے بارے میں بہت کچھ بتایا۔

زندگی میں بہت غربت دیکھی ہے

ایمان علی کہتی ہیں کہ انھوں نے زندگی میں اتنی غربت دیکھی ہے جتنی شاید ہی کسی نے دیکھی ہوگی۔ اپنے والد کے گھر میں میں نے لنڈے کے کپڑے بھی پہنے ہیں۔ 18 سال کی عمر تک میرے حالات کافی تنگ تھے لیکن میں نے بہت محنت کی۔ خود اپنا گھر بنایا اور اگر مجھے وہ بیماری نہ ہوتی جو مجھے ہے تو میں انسٹاگرام کے ذریعے ایک دن میں لاکھوں کما رہی ہوتی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow