بھارتی فلم انڈسٹری کا ملکی معیشت میں بہت بڑا کردار ہے اور بھارت میں سالانہ درجنوں فلمیں ریلیز کی جاتی ہیں اور یہاں ہر نوجوان ہیرو بننے کے خواب دیکھتا ہے لیکن گزشتہ برسوں نہیں بلکہ کئی دہائیوں سے بھارتی انڈسٹری میں چند ہیروز کا قبضہ ہے اور 50 سال سے زائد عمر ہونے کے باوجود ہر دوسری فلم میں یہ بزگ نوجوانوں کی طرح اچھلتے کودتے نظر آتے ہیں جبکہ حیرت انگیز بات تو یہ ہے کہ فلموں میں نظر آنے والی اکثر مائیں حقیقی زندگی میں ان ہیروز سے بھی چھوٹی ہوتی ہیں۔
1۔ وقت ۔ اکشے کمار/ شفالی شاء
بھارتی فلموں کے کھلاڑی اکشے کمار تقریباً 3 دہائیوں سے فلموں میں کھیل دکھارہے ہیں۔ 2005 میں امیتابھ بچن کے ساتھ آنے والی فلم میں اکشے کی ماں کا کردار ادا کرنے والے شفالی شاء اس وقت 29 سال جبکہ اکشے کمار 35 سال کے تھے۔
2۔گینگز آف واسع پور۔ نواز الدین /رچا چڈھا
2012 میں ریلیز ہونے والی گینگز آف واسع پور میں نواز الدین صدیقی کی والدہ کا کردار ادا کرنے والی رچا چڈھا کی عمر فلم کی ریلیز کے وقت صرف 24 سال تھی اور اپنے سے 14 سال بڑے نواز الدین کی والدہ کا کردار نوجوان رچا کیلئے ایک الگ چیلنج تھا۔
3۔ بھارت۔ سلمان خان / سونالی کلکرنی
2019 میں آنے والی فلم بھارت میں سلمان خان کا کردار اداکارہ سونالی کلکرنی نے نبھایا۔ فلم کی ریلیز کے وقت سونالی کی عمر 44 سال جبکہ ان کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والے سلمان خان خود 53 سال کے تھے۔
4۔ واستو۔ سنجے دت/ ریما لاگو
بھارتی فلموں میں اکثر ماں کے روپ میں نظر آنے والے ریما لاگو نے واستو میں لازوال اداکاری کی۔ سجنے دت کی ماں بننے والی ریما لاگو 1999 میں فلم بننے کے وقت خود 41 سال کی تھیں جبکہ بیٹا بننے والے سنجے دت کی عمر 40 سال تھی۔
5۔ اگنی پتھ۔ امیتابھ بچن/ روہنی
بھارتی فلموں کے بے تاج بادشاہ امیتابھ کی سپر ہٹ فلم اگنی پتھ میں ان کی ماں کا کردار اداکارہ روہنی نے نبھایا اور 1990 میں فلم کی ریلیز کے وقت روہنی کی عمر 35 سال جبکہ بیٹا بننے والے امیتابھ کی عمر 48 سال تھی۔
6۔ شکتی۔ امیتابھ بچن / راکھی
راکھی بھارتی فلموں میں ماں کے کردار میں سب سے زیادہ مشہور ہوئیں، انہوں نے کئی فلموں میں لیڈنگ کردار بھی نبھائے اور حیرت کی بات تو یہ ہے کہ عین جوانی میں جب امیتابھ کی ماں کا کردار نبھایا اس وقت ان کی عمر 35 اور بیٹے کی عمر 40 سال تھی۔
7۔ لال سنگھ چڈھا۔ عامر خان/ مونا سنگھ
رواں سال اگست میں ریلیز ہونے والی فلم لال سنگھ چڈھا میں مونا سنگھ نے ہیرو عامر خان کی ماں کا کردار ادا کیا۔ حقیقی زندگی میں مونا سنگھ عامر خان سے 2یا 4 سال نہیں بلکہ 16 سال چھوٹی ہیں۔ عامر خان کی عمر 57 سال جبکہ مونا سنگھ 41 سال کی ہیں۔
8۔ بچن پانڈے۔ اکشے کمار/ سیما بسواس
فلم بچن پانڈے میں اکشے کمار کی ماں کا کردار سیما بسواس نے ادا کیا، سیما اور اکشے کی عمر میں زیادہ فرق نہیں ہے، سیما بسواس 57 جبکہ اکشے کمار کی عمر 54 سال ہے۔
9۔ مدر انڈیا۔ نرگس/سنیل دت
مدر انڈیا میں نرگس کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والے سنیل دت کی عمر 28 سال تھی جب کہ نرگس صرف 26 سال کی تھیں۔ شاندار فنکاری کیلئے نرگس کو 1957 میں بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ ملا اور بعد میں سنیل دت اور نرگس نے 1958 میں شادی کرلی۔
10۔ زیرو۔ شاہ رخ خان/ شیبا چڈھا
بھارتی فلم زیرو باکس آف پر بھی زیرو ہی رہی لیکن اس فلم کی دلچسپ بات یہ تھی کہ اس فلم میں کنگ خان کی ماں کا کردار ادا کرنے والی شیبا چڈھا حقیقت میں اپنے بیٹے سے بھی چھوٹی تھیں اور 46 سالہ شیبا چڈھا نے 53 سالہ بیٹے کی ماں کا کردار ادا کیا۔