نانا بننے کی خوشی میں پورا اسپتال خالی کرا لیا تھا ۔۔ اسلام قبول کرنے والے دھرمیندر اور ہیما مالنی بیٹیوں کی وجہ سے پریشان کیوں ہوئے تھے؟ دلچسپ واقعہ

image

سوشل میڈیا پر بالی ووڈ ستاروں سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو دھرمیندر اور ان کی بیٹیوں کے بارے میں بتائیں گے۔

پہلی بیوی سے ان کے بیٹے ہیں اور دوسری بیوی سے ان کی بیٹیاں ہیں، سنی دیول اور بابی دیول نے والد کو دادا بنایا، جس کے بعد وہ اپنے پوتوں کے ساتھ خوب وقت بتاتے ہیں، جبکہ ان کا پوتا اب فلمی دنیا میں بھی قدم رکھ رہا ہے۔

دوسری جانب ان کی بیٹی ایشا دیول اور اہانا دیول دونوں والدین سے بے حد قربت رکھتی ہیں، ایشا دیول اور اہانا دیول شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں، اگرچہ والدین نے اسلامی طریقے سے شادی کی اور باقاعدہ اسلام قبول کر کے اپنا نام دلاور خان رکھا جبکہ ہیما مالنی نے اپنا نام عائشہ رکھا۔

تاہم اپنی دونوں بیٹیوں کی شادی ہندو مذہب کے طور طریقے کے مطابق کی، جس میں منڈپ سے لے کر بدائی تک سب کچھ ہندو مذہب کی رسومات کے تحت تھا۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ جب ایشا اور اہانا ماں بننے والی تھیں تو دھرمیندر نے بیٹیوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے پورا اسپتال ہی خالی کرا لیا تھا، یا یہ کہا جائے کہ بُک کرا لیا تھا، تو غلط نہ ہوگا۔

دھرمیندر کو دراصل خوف تھا کہ کہیں مداح اسپتال میں بیٹیوں کو تنگ نہ کریں، جس کی وجہ سے ان کی ڈلیوری میں پریشانی ہو۔ یہی وجہ تھی کہ دھرمیندر نے پورا اسپتال ہی بُک کرا لیا۔

دھرمیندر اس وقت بھی کافی افسردہ تھے جب اپنے لخت جگر کو رخصت کر رہے تھے، بیٹیوں کی رخصتی کے وقت دھرمیندر کی آنکھوں میں آنسو تھے، جبکہ وہ ہمت نہیں ہار رہے تھے۔

بطور والد دھرمیندر نے ہر موقع پر اپنی بیٹیوں کے لیے نرم گوشہ ضرور رکھا ہے، دوسری جانب اپنے بیٹوں کو بھی سپورٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow