بچپن میں کھنچوائی گئی تصاویر بڑے ہونے کے بعد دیکھو تو احساس ہوتا ہے کہ وقت کتنی جلدی بیت گیا۔ کچھ لوگ یہ بھی دیکھتے ہیں کہ تب میں اور اب میں کتنا فرق آچکا ہے۔ آج ہم آپ کو ایک معروف اداکارہ کے بچپن کی تصویر دکھا رہے ہیں۔ دیکھیے اور بتائیے کیا آپ ان کا بچپن دیکھ کر پہچان سکتے ہیں؟
چلیں کچھ اشارے ہم دے دیتے ہیں۔ یہ ننھی بچی اب ایک شادی شدہ خاتون ہیں اور اکثر ہی سوشل میڈیا پر اپنے بولڈ بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ صرف 3 ہفتے پہلے ہی ان کی شادی ہوئی ہے۔
پہچانیں یہ مشہور اداکارہ کون ہیں؟
اگر آپ ابھی بھی نہیں پہچانے تو ہم بتادیں کہ یہ بچی آج کی مشہور اداکارہ مہربانو ہیں۔ مہربانو نے اپنے کیریئر کی شروعات دورانِ تعلیم ہی شروع کردی تھی۔ انھوں نے نیشنل کالج آف آرٹس سے تعلیم حاصل کی ہے اور داغ، اف یہ محبت، بنٹی آئی لو یو، مور محل، لشکارا، میرے پاس تم ہو اور بلا میں نمایاں اداکاری کر کے اپنی جگہ بنائی۔ مہر بانو کی چند ہفتے قبل ان کے پرانے دوست شاہ رخ علی سے شادی ہوئی ہے۔