میرے لیے سلمان تو فرشتہ بن کر آئے۔ یہ الفاظ ہیں مشہور ماضی کی اداکارہ ہما خان کے ۔ جنہوں نے کئی ایک فلموں میں کام کیا ان کی سب سے مشہور فلم " ہم ساتھ ساتھ ہیں " تھی جس میں انہوں نے ایک کاروباری شخصیت کی سیکریٹی کا کردادار ادا کیا تھا۔
تو جی ہاں ان کے ساتھ ہوا کچھ یوں کہ شوہر بیرون ملک گیا تو غائب ہی ہو گیا۔
نہ تو خرچ بھیجتا تھا اور نہ ہی کبھی فون کرتا تھا۔ تو ایسے میں ہما کے پاس کھانے پینے کو پیسے نہ تھے تو انہوں نے 2 مرتبہ خودکشی کرنے کی کوشش کی۔
جس کے بعد ان کے سوتیلے بیٹے نے اور ان کی والدہ نے کہا کہ سلمان کے پاس جاؤ مدد کیلئے اور وہ تو تمہارا بچپن کا دوست بھی ہے پر میں ہمیشہ یہی سوچتی تھی کہ وہ کیا سوچیں گے کہ اس کا کیا حال ہو گیا ہے، بہت خوددار بنتی تھی۔
مگر ایسا نہ ہوا میں گھر سے صرف کافی پی کر ان کے پاس اس وقت پہنچی جب وہ فلم 'پریم رتن دھن پایو" کی شوٹنگ کر رہے تھے اور مجھے دیکھتے ہی کام رکوا دیا، بہت گرم جوشی سے ملے، مجھ سے سب سے پہلے پوچھا کہ آپ نے کچھ کھایا ہے، پھر کہا کہ بولو کیا پریشانی ہے اور میرے منہ سے نکلنے سے پہلے ہی کہہ دیا ہما میں ہوں نا، پریشان نہ ہو، یہ لو 1 لاکھ روپے۔
یہی نہیں اس کے علاوہ بھی مجھے اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑا کرنے کیلئے میرا ساتھ کافی وقت تک دیا جس کے بعد میرے لبوں سے اللہ کے بعد صرف سلمان کا نام نکلتا ہے ، یہ میری زندگی میں فرشتہ بن کر آئیے جس نے مجھ کو دوسری زندگی دی۔