ڈراموں میں آنے والے نئے اداکار ۔۔ بیٹیاں ڈراموں میں آنے والی یہ لڑکی کس مشہور اداکارہ کی بہن ہے؟

image

پاکستانی شوبز ستارے ایسے کئی ہیں، جو کہ آپس میں خونی رشتوں کی بنا پر سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

لائبہ خان:

پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی لائبہ خان ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

اے آر وائی کے ڈرامے میرا دل میرا دشمن سمیت کئی ڈراموں میں جلوہ گر ہونے والی اداکارہ لائبہ خان کی بہن ایمان خان بھی اداکارہ ہیں۔

دونوں بہنیں اداکاری کے میدان میں قدم رکھ چکی ہیں، ناظرین کی بھی خوب توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ واضح رہے بیٹیاں ڈرامے میں آنے والی ایمان خان جو کہ کومل کا کردار ادا کر رہی ہیں وہ لائبہ کی بہن ہیں۔

عادی خان:

اداکار عادی خان نے مشہور ڈرامے چپکے چپکے میں دلچسپ کردار نبھایا تھا، تاہم ان کی مزاحیہ اداکاری کی ناظرین نے خوب تعریف بھی کی تھی۔

عادی خان کے بھائی سمیع خان بھی اداکار ہیں، چائلڈ اسٹار سمیع خان نے سنو چندا میں اقراء کے بھائی کا کردار نبھایا تھا۔

خوشخال خان:

نئے اداکار خوشحال خان بھی سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ تاہم ان کے ڈرامے میں ان کے حساس کردار کو خوب پسند کیا گیا، یہ بات بھی کم لوگ جانتے ہیں کہ اداکار احسن خان خوشحال کے انکل ہیں۔ جبکہ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ایک پراجیکٹ میں خوشحال ماہرہ کے بھائی کے طور پر سامنے آئے تھے، جس کے بعد یہ افواہ تھی کہ وہ ماہرہ کے بھائی تو نہیں؟

ہارون کادوانی:

ہارون کادوانی نے روپوش ٹیلی فلم میں پُر اثر کردار نبھایا تھا، جس کے بعد سے انہیں کافی توجہ مل رہی ہے۔

لیکن ہارون کادوانی کی سنجیدہ اداکاری نے خود والد کو بھی حیران کیا تھا۔ ہارون کادوانی کے والد عبداللہ کادوانی ہیں، جو کہ شوبز انڈسٹری کا جانا پہچانا نام ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow