سلمان خان کے والد اپنے دلچسپ انداز اور منفرد لب و لہجے کی بنا پر سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، تاہم ان کا ایک انٹرویو کافی حیران کر رہا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر سلمان خان کے والد سلیم خان کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں وہ اسلام کے بارے میں کچھ ایسی باتیں کر رہے ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا مسلمان ہونے میں کوئی ہاتھ نہیں، میں مسلمان گھرانے میں پیدا ہوا اس لیے میں مسلمان ہو گیا۔ میں نے خود سے ہی مذہب نہیں لیا۔ میرا مذہب وہ نہیں سکھاتا جو ہم کر رہے ہیں۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ اسلام کے ہر کام میں امن جھلکتا ہے، السلام علیکم کا مطلب ہی یہی ہے کہ اللہ آپ کی حفاظت کرے۔ ایک حدیث اور ایک قرآن ہے، ایک بے گناہ آدمی کا قتل کرنا ساری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے۔
دوسری جانب افغانستان والوں کو سلیم خان نے جاہل قرار دے دیا۔ ہماری چھٹی پیڑھی افغانستان سے آئی تھی ہندوستان اور صحیح آئی تھی، کیونکہ اب وہاں اتنی جہالت، آئے تو وہاں گولیاں چلتی رہتی ہیں۔
سلیم خان افغانستان اور مسلمانوں کی خراب صورتحال کا بتاتے ہوئے یہ بھول گئے کہ ہندو انتہا پسند جس طرح ہندوستان میں زبردستی مسلمانوں کے روزے توڑواتے ہیں، نماز پڑھنے سے روکتے ہیں، سرعام مسلمان کو قتل کرتے ہیں وہ انہیں دکھائی ہی نہیں دے رہا ہے۔
ہندوستان میں اسکول تھے، اچھا مستقبل تھا، اسی لیے ہم ہندوستان آ گئے۔ ویسے تو مجھے کرکٹ میں دلچسپی تھی تاہم میرا دھیان لکھائی کی طرف بھی ہو گیا۔