گھر کا دروازہ ہی اتنا انوکھا ہے کہ۔۔ شاہ رخ خان کے مہنگے ترین گھر کے دروازے میں ایسی کیا خاص بات ہے جو لوگ اسے دیکھنے آتے ہیں؟

image

اپنا گھر سجانے کی خواہش تو دنیا کے ہر انسان میں ہوتی ہے لیکن سونے اور ہیروں کی سجاوٹ کا موقع تو کسی بہت ہی خوش نصیب شخص کے حصے میں آتا ہے۔ اداکار شاہ رخ خان بھی ان ہی گے چنے خوش نصیبوں میں سے ایک ہیں جن کے گھر کی صرف نیم پلیٹ ہی ہیروں سے بھری ہوئی ہے۔

گزشتہ چد دنوں سے سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کے گھر کے دروازے پر لگی نیم پلیٹ کے خوب چرچے ہورہے ہیں یہ نیم پلیٹ دراصل پہلے بھی لگی تھی مگر چند دن پہلے اس میں جڑا ہیرا گر گیا جس کی مرمت کے لئے اسے نکال کر دوبارہ لگایا گیا۔ خوبصورت نیم پلیٹ دروازے کے دونوں جانب لگی ہیں جس میں ایک طرف شاہ رخ کے گھر کا نام “منت“ لکھا ہے دوسری جانب “لینڈسینڈ“ لکھا ہوا ہے۔

نیم پلیٹ کی قیمت

اس نیم پلیٹ کو شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان نے ڈیزائن کیا تھا جو مشہور انٹیرئیر ڈیزائنر ہیں۔ بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق ہیروں سے بنی اس نیم پلیٹ کی قیمت بھارتی 20 سے 25 لاکھ ہے جو کہ پاکستانی 68 لاکھ سے زیادہ بنتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow