ٹونی رشید دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، مشہور شخصیات افسوس کرتے ہوئے رو پڑے

image

ٹیلی وژن کی مشہور شخصیت اور تخلیق کار ٹونی نوید رشید آج لاہور میں انتقال کر گئے۔

رپورٹس کے مطابق مشہور شو بز شخصیت، ٹونی کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ ان کے انتقال پر دیگر شوبز شخصیات اور ان کے مداح گہرے صدمے میں ہیں۔

اداکارہ ریشم جو ٹونی کی قریبی دوست تھیں انہوں نے ان کی یاد میں ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ آبدیدہ ہوگئیں۔

ویڈیو میں ریشم نے کہا کہ میرا ایک بہت پیارا دوست میرا بھائی جس کے ساتھ میرا ایک طویل ساتھ تھا وہ اس دنیا سے چلا گیا۔

ٹونی نوید شوبز کی ہر دلعزیز شخصیت تھے شوبز حلقوں میں ان بہت نام تھا کیونکہ وہ بیک وقت کافی کام کررہے تھے جس میں شو ہوسٹنگ ، فوٹوگرافی م سنگنگ جیسے کام قابل زکر ہیں.ٹونی نے یاسر نواز کی فلم جلیبی میں اداکاری بھی کی. یوں ٹونی اداکاری کا شوق بھی رکھتے تھے اس فلم میں ان کے کردار کو سراہا گیا.ڈان نے انگریزی اخبار ڈان میں بھی کچھ عرصہ کام کیا.اس کے بعد انہوں نے فیشن اور شوبز کی دیگر لائنز اختیار کیں اور بے انتہا کام کیا . تاہم ٹونی اداکاری کے مزید پراجیکٹس میں نظر نہیں آئے۔

ٹونی نوید نے نادیہ خان کے شو میں ایک سیگمینٹ ہوسٹ کیا اور بے حد مقبولیت حاصل کی ۔ نادیہ خان نے انسٹاگرام پر ٹونی نوید کی تصویر لگا کر لکھا کہ بے حد باصلاحیت ٹونی رشید کے اچانک انتقال کا بہت افسوس ہوا ہے مجھے یقین نہیں آرہا. نادیہ حسین کے ساتھ ساتھ شوبز کی دیگر شخصیات بھی سوشل میڈیا پر پوسٹیں لگا کر دکھ کا اظہار کررہی ہیں. ٹونی نوید نے جتنا بھی کام کیا ہے وہ یقینا نئے آنے والوں کے لئے مشعل راہ ہے.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow