پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار ببرک شاہ کے 4 سالہ بیٹے زاویار شاہ کا اچانک انتقال ہوگیا۔ بیٹے کی موت پر افسردہ باپ نے بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بیٹا! تم سے آخرت میں دوبارہ ملنے تک میں تم کو یاد کرتا رہوں گا۔ میرا سب سے چھوٹا اور پیارا بیٹا مجھے چھوڑ کر چلا گیا۔
میرے چاروں بیٹوں میں سب سے چھوٹا، سب سے زیادہ سمجھدار، عقل مند اور معصوم بچہ اس دنیا میں اب نہ رہا۔ میں درخواست کرتا ہوں سب لوگوں سے میرے ننھے سے پھول کے لیے سب دعا کریں۔ خُدا اسے جنت کے باغوں میں جگہ دے۔
انتقال کیسے ہوا؟
ببرک شاہ نے تصدیق کرتے ہوئے یہ بتایا کہ میرے بیٹے کی موت پانی کی ٹینکی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
زاویار شاہ سب سے چھوٹا تھا۔ جس کی 4 سال تھی۔ اس بچے کو نیسپاک سوسائٹی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔