بھارتیوں کے سامنے سندھی ٹوپی اور اجرک پہن لی ۔۔ کیا سلمان خان نے بھی سندھ ثقافت کا دن منایا؟ ویڈیو مناظر دیکھئے

image

دیہاتی ہوں یا پھر شہری سب ہی اپنی ثقافت کو کھل کر فروغ دیتے ہیں۔ ثقافت کی بات ہو رہی ہے تو ہم کیسے "سندھ کلچر ڈے" کو بھول سکتے ہیں۔

پاکستان میں کل بروز 4 دسمبر کو ملک بھر میں سندھ کے باسیوں نے شان و شوکت کے ساتھ اپنا یہ خاص دن منایا۔

ایسے میں سوشل میڈیا پر مشہور بھارتی اداکار سلمان خان کی بھی ایک ویڈیو خوب گردش کر رہی ہے جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ سب کے بھائی جان سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے بچوں کے درمیان کھڑے ہیں۔

اس موقعے پر کچھ خواتین بھی موجود تھیں جنہوں نے ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور تحفے کے طور پر سلمان خان کو اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی۔

دراصل یہ ویڈیو آج کی نہیں بلکہ 10 سال پرانی ہے مگر سندھ کلچر ڈے کی مناسبت سے اب دوبارہ سے وائرل ہو رہی ہے۔ اور تو اور یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ بچے، مردو خواتین کوئی اور نہیں بلکہ پاکستانی تھے۔

اس کے علاوہ پاکستان کے سندھیوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں تقریبات کا اہتمام کیا۔ جبکہ نوجوانوں نے کراچی میں سی ویو، 2 دریا اور مختلف پارکوں میں ہلا گلا کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow