شوہر کے جانے کے بعد بھی میچ دیکھنے آتی تھیں ۔۔ فٹبال کے مداح بوڑھے میاں بیوی، جن کے انتقال کے بعد انہی کی تصاویر دوران میچ اسٹیڈیم میں لگا دی گئیں

image

قطر میں جاری فٹ بال ورلڈکپ کے دوران مداحوں کی جانب سے فٹ بال سے جڑی یادوں کو تازہ کرنے کا سلسلہ بھی جاری، مداحوں نے کئی سال سے مقابلے دیکھنے کیلئے آنے والے بوڑھے میاں بیوی کو مرنے کے بعد ہیرو بنادیا۔

پاکستان میں جیسے چاچا کرکٹ اور دیگر کئی لوگ کھیل کے دوران اپنی ٹیم کی سپورٹ کی وجہ سے مشہور ہوئے اسی طرح ایک یورپی جوڑا بھی فٹ بال کے میچز میں باقاعدگی سے آنے کی وجہ سے مشہور ہوا۔

کئی سال تک ایک ساتھ میچز دیکھنے کیلئے آنے والے بوڑھے میاں بیوی میں سے جب شوہر کا انتقال ہوا تو خاتون اکیلی میچ دیکھنے آتی رہی اور جب خاتون کا انتقال ہوا تو لوگوں نے اس مشہور جوڑے کی سیٹوں پر ان دونوں کی تصویریں لگادیں۔

یہ واقعہ دو سال قبل 2020 میں پیش آیا لیکن فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران لوگوں نے یہ تصاویر دوبارہ شیئر کرکے بوڑھے میاں بیوی کی یادیں دوبارہ تازہ کردی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US