کیا عامر خان نے مذہب تبدیل کر لیا؟ فلم کی ناکامی پر اداکار افسردہ ہو گئے

image

مشہور اداکار عامر خان کی فلمیں اپنے دلچسپ اور مضبوط جاندار اسٹوری لائن کی وجہ سے کامیاب ہو جاتی ہیں۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے ان سے متعلق کچھ ایسی معلومات جو آپ کو بھی حیران کر دیں گی۔

بالی ووڈ اداکار عامر خان جنہوں نے تھیر ایڈیٹس سمیت کئی ایسی فلمیں کی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر گئی ہیں، تاہم اس کے باوجود اب عامر پریشان ہیں۔

رواں سال عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا ریلیز ہوئی تھی، جس کے بارے میں خیال تھا کہ یہ کافی اچھا پرفارم کرے گی، تاہم اس فلم نے تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا، جس کے بعد خود عامر خان بھی حیران تھے۔

فلم کی ناکامی پر عامر خان اس حد تک پریشان تھے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وہ ڈپریشن میں چلے گئے تھے۔

اطلاعات یہ بھی تھیں کہ اداکار نے اپنا فون نمبر تک بند کر دیا تھا اور اپنے آپ کو سماجی طور پر محدود کر دیا تھا۔ بالی ووڈ ہنگامہ نامی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے سابقہ اہلیہ کرن راؤ نے بتایا کہ عامر نے شدید محنت کی تھی، تاہم اس مسترد نے انہیں شدید دھچکا پہنچایا ہے۔

واضح رہے فلم لال سنگھ چڈھا کو لے کر بھارتی عوام میں غم و غصہ تھا اور اس کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد عامر پریشان بھی تھے۔

تاہم اب ان کی تازہ تصاویر میں انہیں سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ ایک پوجا کرتے اور ہندو رسومات ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سر پر گاندھی ٹوپی، گلے میں مذہبی کپڑا اوڑھے عامر خان بڑے ہی دھیان سے پوجا کر رہے تھے جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی بھڑک گئے، کچھ صارفین تو حیران ہی رہ گئے کہ شاید عامر خان نے ہندو مذہب اختیار کر لیا ہے۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ عامر خان تمام مذاہب کا احترام کرنے کو اہمیت دیتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow