ہالی ووڈ کی معروف امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے غزہ کی صورتحال پر ایک بار پھر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دنیا کی توجہ وہاں ہونے والی تباہی کی طرف مبذول کروائی ہے۔
انہوں نے سیٹلائٹ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ غزہ کے پورے کے پورے علاقے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں اور وہاں گھر، اسکول، اسپتال، سڑکیں اور بنیادی سہولتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔
انجلینا جولی نے خبردار کیا کہ سردی کا موسم شروع ہونے سے قبل غزہ کے 94 فیصد باشندوں کو شدید پناہ گاہوں اور ضروری اشیاء کی حاجت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ فلسطینیوں اور ان کی امداد کرنے والوں کے لیے ایک اجتماعی قبر کا روپ دھار چکا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی اداکارہ اس سے قبل بھی غزہ کی ابتر صورتحال پر آواز اٹھا چکی ہیں، جس پر انہیں انتہا پسند عناصر کی جانب سے تنقید اور غم و غصے کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔