پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز شدید مندی سے ہوا، دورانِ ٹریڈنگ ہنڈریڈ انڈیکس 1090 پوائنٹس سے زائد گر کر 167,065 پوائنٹس پر آگیا۔
کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں 237 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، بعد ازاں فروخت کا دباؤ بڑھنے سے انڈیکس نے 168 ہزار پوائنٹس کی حد بھی گنوا دی۔
ماہرین کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال اور ایران، امریکا کشیدگی کے باعث سرمایہ کار محتاط نظر آ رہے ہیں جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں دباؤ بڑھ گیا۔