سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا ان دنوں بہروز سبزواری کا بیان کافی چرچہ میں ہے، ویسے تو اداکار کا دلچسپ بیانیہ ہر ایک کے دل کو موہ لیتا ہے، تاہم ان کے اس بیان سب کی توجہ ضرور حاصل کر لی ہے۔
ایف ایچ ایم پاکستان کی جانب سے ایک پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ اداکار نے حالیہ انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ بھارتی اداکار سلمان خان کی والدہ اور سہیل خان سے ان کی ملاقات ہوئی تھی، جس میں والدہ نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔
اداکار کے مطابق والدہ کا کہنا تھا کہ ہم آپ کے ڈرامے دیکھتے ہیں، جبکہ سلمیٰ خان بہروز سبزواری کو بھی پہچان گئی تھیں۔
سلمان خان کی والدہ اور سہیل سے بہروز سبزواری کی ملاقات لندن میں ہوئی تھی، واضح رہے بہروز سبزواری پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر، مقبول اور باصلاحیت اداکار ہیں، جو کئی ڈراموں میں جلوہ گر ہو چکے ہیں۔
بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز بھی اداکار ہیں جبکہ ان کی سابقہ بہو بھی اداکارہ ہیں۔