کیا مطلب اب شراب بھی حلال ہوگئی ۔۔ پاکستان میں یہ حلال شراب کہاں ملنے لگی؟ ویڈیو میں حلال شراب پینے پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے

image

یورپی ممالک میں شراب پینے کا رواج عام ہے مگر مسلمانوں کے لیے یہ حرام ہے۔ ہر مسلمان جانتا ہے کہ یہ مشروب ہمارے لیے نہیں بنا مگر اب پاکستان میں ایک کیفے میں آپ کو حلال شراب بھی مل رہی ہے جس کے متعلق ایک نجی ویب فیس بُک پیج پر خاتون اینکر نے ویڈیو بنائی اور سب کو ویڈیو کے دوران وہ حلال شراب پی کر بھی دکھائی۔ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:

ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بتایا جا رہا ہے کہ شراب کو حلال طریقے سے حلال اجزات سے ملا کر بنایا گیا ہے۔ چونکہ نوجوان تیزی سے یورپی کلچر سے متاثر ہو رہے ہیں اور انہیں وائن نامی مشروب کو پینے کی ایک جستجو بڑھ رہی ہے تو لہٰذا اس جستجو کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حلال شراب کا یہ مشروب متعارف کروایا گیا ہے۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے اینکر اور کیفے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ کسی نے کہا کہ کیا مطلب ہے اب شراب بھی حلال ہوگئی یا پھر شراب پینے والوں کو یہ کھلے عام موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم جہاں لوگوں کو اچھی معلومات بھی فراہم کی جاسکتی ہے وہیں ایسی باتیں بتا کر ان کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

کمنٹس ملاحظہ فرمائیں:


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow