دنیا میں موجود ہر لڑکی کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کا جیون ساتھی شہزادے جیسا دکھتا ہو مگر کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن ساری عمر شادی کرتے ہی نہیں تو بلکل ایسا ہی معاملہ مشہور بھارتی اداکارہ تبو کےساتھ بھی ہے۔کیونکہ ان کی عمر اس وقت 52 سال ہے اور اب تک یہ کنواری ہیں۔
کہا یہ جاتا ہے کہ تبو اجے دیوگن سے شادی کرنا چاہتی تھیں اور ان دونوں میں آج تک
خوب دوستی پائی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں تبو سے جب فلم کی پروموشن کے دوران سوال کیا گیا کہ آپ نے شادی کیوں نہیں کی؟ جس پر اجے نے جواب دیا کہ اسے مجھ جیسا لڑکا چاہیے تھا، اس لیے اس نے شادی نہیں کی۔
اور یہ بات تو میری بیوی کاجول کو بھی معلوم ہے لیکن وہ ساتھ میں یہ بھی کہتی ہے کہ مجھے یہ بات جاننے کے بعد بالکل بھی برا نہیں لگا کیونکہ یہ ایک قدرتی عمل ہے کہ آپ کسی کو اس کی خوبیوں کی وجہ سے پسند کرتے ہوں۔ اس کے علاوہ اسی طرح تبو نے ایک اینٹرویو کے دوران یہ بات بھی کہی تھی کہ میری شادی اجے کی وجہ سے نہیں ہوئی۔
کیونکہ اجے میرے کزن سمیر کے دوست اور پڑوسی تھے جو مجھے پر نظر رکھتے تھے اور جب بھی میں کسی سے بات کرتی تو یہ اسے مارتے تھے لیکن میں یہ بھی کہوں گی کہ اجے آج بھی میری بہت حفاظت کرتا ہے۔
اور اس فلمی دنیا میں، میں اگر کسی مرد پر بہت بھروسہ کرتی ہوں تو وہ اجے دیوگن ہی ہے۔ اس کے علاوہ میں اسے کئی مرتبہ یہ بات بھی کہہ چکی ہوں کہ میرے لیے کوئی اچھا سا رشتہ ڈھونڈ دو۔