انسان دکھنے میں کیسا ہے اور اس کی رنگت کالی ہے یا پھر گوری یہ سب اللہ کی دین ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپکو پاکستان کی ایک مشہور شخصیت کی ویڈیو دیکھانے جا رہے ہیں جو اس وقت خوب وائرل ہے جس میں آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہیں رہے گا کہ یہ واقعی یہ ہیں۔
اس ویڈیو میں ایک معصوم سا نظر آنے والا بچہ کوئی اور نہیں بلکہ آج کے مشہور اداکار عمران عباس ہے جو اپنی جاندار اداکاری اور رومانوی اداکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔انہوں نے " خدا اور محبت " جیسے بڑے ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ تاہم ان کا یہ ڈرامہ 1993 میں پی ٹی وی پر نشر ہوا تھا جس کا نام آغوش تھا۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں نام بنانے کیلئےعمران عباس نے خوب محنت کی، جس کا منہ بولتاثبوت یہ ہے کہ یہ جس بھی ڈرامے میں ہوں وہ شہرت کی بلندیوں کو چھوتا ہی ہے۔
یاد رہے کہ اس پرانے ڈرامے میں انہیں بہترین انداز میں الفاظ ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈرامے کے وائرل کلپ میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ ایک جگہ اپنے کسی قریبی رشتےدار سے بات چیت کر رہے ہیں۔
مزید یہ کہ اس کلپ میں ان کی رنگت سانولی معلوم ہو رہی ہے جبکہ بالوں کا انداز بھی آج جیسا نہیں لیکن یہ بالکل بھی پہچاننے میں نہیں آ رہے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے نہ صرف نام بنانے کیلئے بلکہ اپنی شخصیت کو نکھارنے کیلئے بھی خوب محنت کی ہے۔