ڈرامہ سیریل بیٹیاں ان دنوں اکثر گھروں میں دیکھا اور پسند کیا جا رہا ہے۔ ڈرامے میں موجود باپ بیٹیوں کے رشتے میں اتحاد کو سامعین بہت ذوق سے دیکھ رہے ہیں۔
اسی حوالے سے ڈرامہ سیریل بیٹیاں میں اداکاری کرنے والی فاطمہ آفندی نے بی بی سی اردو کو انٹرویو میں معاشرے میں والدین اور بیٹیوں کے مسائل پر بات کی۔
حال ہی میں دیئے جانے والے انٹرویو میں فاطمہ آفندی نے کہا کہ یہ ڈرامہ بیٹیوں کی کوئی مشکل شادیوں والی کہانی ہے۔ اس میں کئی سارے پہلو شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا کردار کوئی مظلوم لڑکی کا نہیں ہے جہاں مجھے دانش کی سچائی کے بارے میں علم ہوتا ہے کہ وہ مجھے پراپرٹی کے لیے استعمال کر رہا ہے تو میں اس سے کہتی ہوں کہ مجھے خلع چاہئے میں اس طرح نہیں رہ سکتی۔
فاطمہ آفندی نے بیٹیوں سے متعلق کہا کہ اس ڈرامے میں بہنوں کا جوڑ/ تعلق بہت گہرہ اور مضبوط ہے اور خاص طور پر باپ بیٹیوں کا۔
اداکارہ نے ڈرامے سے ہٹ کر حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بیٹیوں کے باپ کو باتیں سنائی جاتی ہیں۔
ڈرامے میں اپنے کردار کے حوالے سے فاطمہ آفندی کا کہنا تھا کہ لوگ میرے کردار کو بہت پسند کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر مجھے لوگوں کا مثبت رد عمل ملتا ہے جس پر میں مطمئن ہوں۔