رُکو! بسم اللّٰہ مت پڑھو۔۔ وہ وقت جب اقراء عزیز کو ڈرامہ سیٹ پر اللّٰہ کا نام لینے سے روک دیا گیا تھا، اداکارہ نے سالوں بعد انکشاف کردیا

image

اقراء عزیز پاکستان کی ایک مقبول اداکارہ ہیں جو کسی تعارف کی محتاج نہیں، انھوں نے اپنے اداکاری کے کیرئیر میں بہت سے اچھے کردار نبھائے ہیں، جس کی وجہ سے مداح بھی ان کو کافی پسند کرتے ہیں۔

اقراء اپنے جرات مندانہ رویے کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔ انہوں نے بہت کم عمری میں اداکار یاسر حسین سے شادی کی تھی اور اب وہ ایک بیٹے کی ماں ہیں۔

اقراء اپنی پیشہ ورانہ اور نجی زندگی کو حیرت انگیز طور پر ہینڈل کر رہی ہیں اور بچے کی پیدائش کے بعد بھی ڈراموں میں نظر آتی ہیں۔

حال ہی میں اقراء عزیز نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک ڈرامہ سیٹ پر ہوئے واقعے کا ذکر کیا، انھوں نے بتایا کہ ایک بار مجھے سیٹ پر بسم اللّٰہ پڑھنے سے روک دیا گیا تھا۔

اقراء کہتی ہیں کہ، مجھے کسی بھی کام سے پہلے بسم اللہ پڑھنے کی عادت ہے، ایک بار جب میں سیٹ پر شوٹنگ کے دوران بسم اللّٰہ پڑھنے لگی تو میرے سینئیر اداکار نے مجھے فوراً ٹوک دیا اور کہا کہ "یہ مت پڑھو! ہم ڈرامہ کر رہے ہیں، اور یہ سب جھوٹی کہانیاں ہیں۔"

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ساتھی اداکار نے انہیں روکا تو وہ حیران رہ گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ پڑھنی چاہیے۔

اگر آپ وہ انٹرویو یہاں دیکھنا چاہتے ہیں تو نیچے دی گئی ویڈیو پر کلک کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow