اولاد کے انتقال نے افسردہ کر دیا تھا ۔۔ کس مشہور اداکار نے بھاگ کر شادی کی تو گھر سے نکال دیا تھا؟ وہ معلومات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

بالی ووڈ کی مشہور شخصیات ویسے تو فلموں کی بنا پر مشہور ہو جاتی ہیں تاہم ان کی نجی زندگی میں ہونے والے واقعات سب کو حیران ضرور کر دیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سنجے دت:

عامر طور پر یہی خیال ہے کہ اداکار دوسری شادی اسی وقت کرتے ہیں، جب پہلی اہلیہ سے علیحدگی ہو جائے یا پھر اسے طلاق دے دیں، تاہم سنجے دت وہ واحد اداکار ہیں، جن کی اہلیہ کا انتقال ہوا۔

سنجے دت کی پہلی شادی 1987 میں ریچا شرما سے پسند کی شادی کی تھی، لیکن شادی کے ایک ساتھ بعد ہی یعنی 1988 میں ریچا برین ٹیومر جسے مرض میں مبتلا ہو گئیں، جس سے ان کی زندگی ہی بدل گئی۔

بیٹی تریشال کی پیدائش پر اہلیہ کو لگا کہ اب سنجے سمجھنا شروع ہوں گے تاہم یہ ان کی غلط فہمی تھی، جس کے بعد ہوا کچھ یوں کہ ریچا علاج کے لندن گئیں اور پیچھے سنجے اور مادھوری قریب آتے گئے۔

جب ریچا صحت یاب ہو کر واپس آئیں تو 1993 سے میں سنجے نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا، جس نے ریچا کو دھچکا دیا اور ان کی طبیعت واپس سے بگڑنے لگی۔س وقت سنجے بھی ٹوٹ گئے جب ان کی اہلیہ آئی سی یو میں تھیں اور کسی کو پہچان ہی نہیں پا رہی تھیں اور نہ ہی کچھ بول پا رہی تھیں۔

اور پھر 1996 میں جب وہ ریچا ایک طرح سے ختم ہو چکی تھیں تو اپنے والدین کے گھر میں اس دنیا سے چلی گئیں۔

اپنے آخری خط میں ریچا نے جو کچھ لکھا، اسے یوں سمجھا جائے تو غلط نہ ہوگا، کہ اپنے خون سے یہ خط لکھا، کیونکہ وہ درد، تکلیف اس میں عیاں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب ایک ساتھ چلتے ہیں۔ہر ایک اپنے راستے کا انتخاب خود کرتا ہے، میں نے بھی اپنا انتخاب کر لیا۔ لیکن میں ایک ناختم ہونے والے موت کی گلی میں جا چکی ہوں۔

میں پیچھے کس طرح جاؤں؟ کیا مجھے ایک موقع اور ملے گا؟ یہ سب وقت بتائے گا۔ اگرچہ وقت لگے گا، لیکن میں انتظار کروں گی۔ مجھے پتہ ہے، کہ سچ تو یہ ہے کہ پیچھے مڑنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ لیکن پھر بھی میں پُر امید ہوں۔ میرے موت کے فرشتے مجھے اُس جگہ لے کر جائیں گے، جہاں میرے خواب پورے ہو جائیں گے۔ وہ اپنے بازوں کھول کر مجھے خوش آمدید کہیں گے اور میرا خیال رکھیں گے۔

اجے دیوگن:

شوبز کی دنیا میں کاجول اور اجے دیوگن کافی مصروف نظر آتے ہیں لیکن جب بات آجائے اولاد کی تو اداکار بھی سب کام چھوڑ کر پہلی توجہ بچوں پر دیتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ کاجول کے ساتھ ہوا۔

اداکارہ اپنی بہن تنیشا مکھرجی کے پراجیکٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس میں موجود تھی، سب کچھ بہت اچھا جا رہا تھا کہ اچانک کاجول کا فون بجا اور انہوں نے فون اٹھایا، فون اٹھانے کے بعد سے کاجول کے چہرے رنگ جیسے بدل سا گیا ہو۔

مطمئن اور خوش دکھائی دینے والی کاجول اس تقریب میں پریشان اور افسردہ دکھائی دے رہی تھیں، فورا گاڑی منگوائی اور جلدی میں دکھائی دی، صحافی نے بھی بات نکلوائی ہی لی، اور معلوم یہ ہوا کہ اداکارہ کے شوہر اجے دیوگن نے فون کر کے کاجول کو بیٹے یوگ کی طبیعت سے متعلق بتایا۔

اجے کا کہنا تھا کہ ہوگ کا بخار تیز ہو رہا ہے، ہاتھ پاؤں بھی کانپ رہے ہیں، ایسے میں اجے دیوگن کو کچھ سمجھ ہی نہیں آ رہا تھا، کاجول کو جب بیٹے کی طبعیت کی حساسیت کا علم ہوا تو سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر ڈرائیور سے گاڑی لے کر خود چلائی اور گھر پہنچی۔

شکتی کپور:

بھارتی فلموں میں بطور ولن اور سائڈ کردار نبھانے والے شکتی کپور کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری میں ہیرو سے بھی زیادہ توجہ حاصل کی۔

شکتی کپور اور لتا منگیشکر کی بھتیجی شوانگی کولہا پور ایک دوسرے کو بے حد چاہتے تھے لیکن دونوں کے درمیان رکاوٹ گھر والے تھے، جو نہیں چاہتے تھے کہ یہ آپس میں ملیں اور شادی کریں۔ دونوں گھرانوں کی ناراضگی کے خلاف جا کر شکتی اور شوانگی نے بھاگ کر شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جب شکتی اپنی اہلیہ کو والدین سے ملوانے لے کر آئے تو والد شدید ناراض تھے، والدہ کا خیال تھا کہ ایک بار بہو سے مل تو لیں، لیکن والد ٹس سے مس نہ ہوئے۔ شکتی اور ان کی اہلیہ نے اس حد تک مشکل حالات برداشت کیے کہ جب شکتی کے اپنے گھر والے اور سسرال والے اسے رکھنے کو تیار نہیں تھے۔

تاہم جب انہیں معلوم ہوا کہ بہو کا تعلق لتا منگیشکر کے گھرانے سے ہے تو انہوں نے فورا بہو کو قبول کر لیا۔

دلیپ کمار:

مشہور اداکار دلیپ کمار اگرچہ اداکاری کی وجہ سے مقبول تھے، تاہم انہیں اولاد کی چاہ بھی تھی، جو انہیں تڑپاتی تھی۔

بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ دلیپ اور سائرہ بھی والدین بننے والے تھے، سائرہ بانو امید سے تھیں، 8 ماہ کے حمل کے دوران وہ باتھ روم پر گر گئیں تھیں۔ جس سے ان کا بچہ ضائع ہو گیا۔

جس کے بعد سائرہ کبھی ماں نہ بن سکیں، لیکن دلیپ نے اپنی اہلیہ کو بھی اکیلا نہیں چھوڑا اور ہر مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow