ہماری طلاق نہیں ہوئی، آج بھی نازیہ ہی میری محبت ہے ۔۔ نازیہ حسن کے انتقال کے 16 سال بعد شوہر اشتیاق بیگ نے کیا نیا انکشاف کر دیا؟ ویڈیو

image

لڑکا ہو یا لڑکی اس کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا ہونے والا ساتھی سب سے حسین ہو یہی وجہ ہے کہ میں کہتا ہوں کہ یہ میری خوش نصیبی ہے کہ نازیہ حسن میری بیوی تھی۔

جی ہاں یہ الفاظ ہیں پاکستان کی مشہور و معروف گلوکارہ نازیہ حسن کے شوہر اشتیاق بیگ کے۔ آئیے جانتے ہیں کہ کیا واقعی ان کی طلاق ہو گئی تھی اور ان کی شادی پر کیا خاص واقعہ ہو گیا تھا۔

نازیہ حسن یہ وہ نام ہے جن کے انتقال کو آج 16 سال سے زائد کا وقت ہو گیا ہے مگر آج کے جونا بھی ان کے گانوں کو پسند کرتے ہیں۔ مگر جب انہیں کینسر ہوا اور اچانک سے گانے گانا چھوڑ دیا تو لوگوں نے کہا کہ یہ سب مشکلات ان کی زندگی میں شوہر کی وجہ سے آ رہی ہیں پر آج اشتیاق صاحب نے ایک انٹرویو میں کہا کہ۔

ہمارا کوئی جھگڑا نہیں، ہم اچھی اور پر سکون زندگی گزار رہے تھے یہی نہیں بلکہ ہماری طلاق بھی نہیں ہوئی یہی وجہ ہے کہ میں آج تک نازیہ کی یادوں کے ساتھ ہی زندہ ہوں اور اگر میں نے شادی نہیں کی تو اس کا مطلب یہی ہے کہ میں ان سے کتنی محبت کرتا ہوں ۔اور وہ مجھے اسی لیے پسند آئیں تھیں کہ اتنی بڑی شخصیت ہو کر بھی نہایت سادہ طبعیت کی مالکن تھیں۔

میں ان کیلئے کچھ لے آتا تو وہ کہتی کہ یہ تو فضول خرچی ہے آپ سب یہ نہ کیا کریں اور اکثر کھانے میں دال چاول ہی کھا لیا کرتی تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow