غصے میں آ کر مکا مار دیا ۔۔ سنجے دت نے بدتمیزی کیوں کی تھی؟ مشہور بالی ووڈ کے ستاروں کا خوفناک اور دلچسپ چہرا، دیکھیے

image

سوشل میڈیا پر مشہور بالی ووڈ اداکاروں سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، لیکن ان کا برا برتاؤ بھی سب کو حیران کر دیتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

شاہ رخ خان:

شاہ رخ خان کا شمار بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں میں ہوتا ہے، لیکن جب کبھی وہ پریس کانفرنس کرتے ہیں تو ان کا رویہ بھی دلچسپ ہوتا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ سے صحافی نے سوال کیا اور ینگ ایج لفظ کا استعمال کیا جس پر شاہ رخ نے اس لفظ پر اعتراض کیا اور سیدھا پوچھ کیا کہ تیری کیا عمر ہے؟ داڑھی کو ڈائی کیا نا تو نے؟ پھر تو کیا بول رہا ہے ینگ ایج ینگ ایج؟ یہاں تک کہ شاہ رخ نے رپورٹر کو ابو کہہ کر بڈھا بھی کہہ ڈالا، جس پر محفل میں خوب ہنسی کی آوازیں آئیں۔

سلمان خان:

اداکار سلمان خان ویسے تو اپنے برہم کی وجہ سے جانے جاتے ہی تاہم ان کی ایک ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا۔

ایک موقع پر جب سلمان گزر رہے تھے تو بھیڑ میں ایک خاتون رپورٹر نے سوال کی کوشش کی جسے سلمان نے دھکا دے دیا، اس منظر نے جہاں سب کو حیران کیا وہیں خاتون رپورٹر کی گالی پر سلمان نے کہا آپ نے گالی کو ریکارڈ کیا نا؟

دوسرے موقع پر سلمان کی تصویر لینے کے چکر میں ایک کیمرہ مین سلمان کے قریب آ گیا جسے سلمان نے نہ صرف دھکا دیا بلکہ مکا تک ما ر دیا تھا۔

سنجے دت:

سنجے دت کی جانب سے اپنے گھر میں ایک پارٹی رکھی گئی تھی جس میں کئی مشہور شخصیات کی جانب سے شرکت کی گئی تھی، میڈیا کو بھی اس حوالے سے مدعو کیا گیا تھا۔

جبکہ میڈیا کا خیال رکھتے ہوئے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا تھا، لیکن صورتحال اس وقت حیران کن ہو گئی جب سنجے دت نے رپورٹرز کو گالیاں دینا شروع کر دی، بدکلامی اس حد تک بڑھ گئی تھی کہ ساتھی اداکارہ نے انہیں روکا۔

سنکے کا یہ روپ جب صارفین نے دیکھا تو انہیں خود اس بات کا یقین نہیں تھا کہ ان کا پسندیدہ اداکار اس طرح کا برتاؤ بھی کر سکتا ہے۔

رشی کپور:

رشی کپور ویسے تو سب کی توجہ اپنے توئیٹس اور خیالات کی وجہ سے حاصل کر لیتے تھے تاہم میڈیا کے ساتھ بھی ان کا ایک الگ ہی رشتہ تھا۔

گرم مزاج رکھنے کی وجہ سے صحافی بھی ان سے بات چیت کرتے ہوئے جھجھکتے تھے، ایک موقع پر جب صحافی سوالات کرتے ہوئے چیخنے لگے تو رشی کپور بھی ان پر چیخنے لگے اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں چپ کرا دیا۔

کیونکہ رشی کپور کا موقف تھا کہ صحافیوں کی چیخ و پکار سے پڑوسیوں اور آس پاس کے رہنے والوں کو مشکلات ہو سکتی تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow