بھینس نے بچہ دیا ۔۔ بھارتی خود پر ہونے والی تنقید کا بتاتے ہوئے شو کے دوران رو پڑیں

image

کامیڈی کی ملکہ بھارتی سنگھ کسی بھی تعارف کی محتاج نہیں ہیں ان کو ہر کوئی خوب جانتا ہے۔ ہنسنے ہنسانے کی بات ہو یا کوئی سنجیدہ بات بھارتی ہر بات کو خوش اخلاقی سے کرتے ہوئے کئی سالوں سے انڈسٹری میں سب کا دل جیتتی ہوئی آئی ہیں ان کے صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بھی کئی مداح ہیں۔

بھارتی کچھ روز قبل ملائکہ کے شو پر تشریف لائیں جہاں ان سے کئی ذاتی سوالات بھی کیے گئے اور سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے بھی سوالات کیے گئے۔ جس میں بات کرتے ہوئے بھارتی رو پڑیں۔ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:

بھارتی نے کہا لوگوں کو کسی حال میں خوشی نہیں ہے وہ شاید ہمیں خوش نہیں دیکھ سکتے ہیں۔ جب میری شادی ہوئی اور میں نے اپنے پھیروں کی تصویر لگائی تو سب نے میرے شوہر ہرش کو برا بھلا کہا کہ تو اندھا ہے چشمہ لگا کر بھی تجھ کو نظر نہیں آتا ۔۔ یا تو اس سے شادی تم نے اس وجہ سے کرلی کہ یہ پیسہ کماتی ہے کامیڈین ہے اس کا نام ہے۔ پھر جب بیٹا پیدا ہوا تو لوگوں نے مجھے بولا کہ بھینس نے بچہ دیا ہے اور وغیرہ وغیرہ ۔۔

میرے وزن، موٹاپے یا جسم سے لوگوں کو اتنی تکلیف ہے لیکن خوشی یہ بھی ہے کہ جب میں کسی کامیڈی سٹیج پر جاتی ہوں تو لوگ میری باتوں سے ہنستے ہیں اور اس وقت خوشی محسوس کرتی ہوں کہ کم سے کم میری ذات سے کوئی پریشان تو نہیں ہو رہا یا کسی کا دل تو نہیں ٹوٹ رہا۔۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow