مشہور اداکاراؤں کی پرانی تصاویر ویسے تو سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ پہچان میں ہی نہیں آتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
یہ تصویر ایک ایسی مشہور اداکارہ کی ہیں جو کہ بالی ووڈ میں جلوہ گر ہو چکی ہیں، جبکہ ان کی اداکاری کے چرچے پاکستان میں بھی ہوئے۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے اس مشہور اداکارہ کا تعلق پٹھان گھرانے سے ہے، اور وہ مشہور پاکستانی سابق کھلاڑی شاہد آفریدی کی مداح بھی ہیں اور دوست بھی۔
اگر آپ اس اداکارہ کو نہیں پہچان سکے تو رک جائیے جناب، ہم خود ہی بتا دیتے ہیں۔ یہ مشہور اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ زرین خان ہیں۔
سنہرے جھمکے پہنے، سفید دوپٹہ اوڑھے زرین خان کے بچپن کی تصویر میں لگ ہی نہیں رہا تھا کہ یہ زرین خان ہیں۔
کیونکہ اب وہ کافی بدل چکی ہیں، جبکہ ان کی آنکھیں بھی پہچان میں نہیں آ رہی ہیں۔