شائستہ لودھی نے انسدادِ منشیات فورس کے زیرِ اہتمام منشیات نذرِ آتش کرنے کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے مشہور اداکار عدنان صدیقی کی نقل کرتے ہوئے ایک ویڈیو بنائی جس میں پیچھے آگ لگ رہی ہے اور دھواں اُڑ رہا ہے اور سامنے ہنستے ہوئے شائستہ ویڈیو بنا رہی ہیں اور عدنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ عدنان یہ آگ تمہارے لیے ہے۔ آپ کو یاد تو آگیا ہوگا کہ یہ کیا ہے۔
ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:
واضح رہے کہ 2022 کا سال جب شروع ہوا تھا تو جنوری میں عدنان صدیقی نے بھی اسی مہم میں شرکت کی تھی اور یوں ویڈیو بنا کر اپنے مداحوں سے شیئر کی تھی جس پر ہر کسی نے انکا خوب مذاق اڑایا تھا اور میمز بنائے گئے تھے۔
البتہ شائستہ کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے ہیں۔ کسی نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ خود ڈاکٹر ہیں اور ان کو دیکھو یہ فضائی آلودگی کو بڑھا رہی ہیں، فضاء کو گندہ کر رہی ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں شائستہ نے عدنان صدیقی کا نام استعمال کیا اور ساتھ ہی سے نو ٹو ڈرگس اور ڈرگ فری پاکستان کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔