مشہور ہونے کے باوجود کچھ ایسے نازک لمحات انسان کی زندگی میں آتے ہیں جب وہ اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتا ایسا ہی کچھ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ بھی ہوا۔
فلم پٹھان کی تشہیر کے لئے قطر پہنچے شاہ رخ خان اس وقت حیران رہ گئے جب ایک مداح ان کے پاس شاہ رخ خان کے والدین کی تصویر لے کر آگیا۔ شاہ رخ خان سے رہا نہیں گیا اور انھوں نے مداح کو بلا کر والدین کی تصویر پر دستخط کردیے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان اور ان کے ین دونوں ہی ایک جذباتی کیفیت سے گزر رہے ہیں۔
شاہ رخ کے والدین کا انتقال کب ہوا؟
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے ماں اور باپ دونوں کا انتقال ہی اس وقت ہوا تھا جب شاہ رخ چھوٹے تھے۔ صرف 15 سال کی عمر میں یتیم ہونے والے شار رخ کے والد کو کینسر کی بیماری نے بیٹے سے ہمیشہ کے لئے دور کردیا جبکہ والدہ کا انتقال بھی اس وقت ہوا جب شاہ رخ صرف 25 برس کے تھے۔