آنکھوں میں شرارت اور چہرے پر مسکراہٹ ۔۔ دیکھیں یہ پاکستانی اداکار اپنی جوانی میں کیسے نظر آتے تھے؟ پرانی ویڈیو وائرل

image

زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے تو بالکل ویسے ہی جوانی اور بڑھاپا بھی اللہ پاک ہاتھ میں ہے۔ تو بالکل آج ہم اپکو ایک ایسے خوبصورت اداکار سے ملوانے جا رہے ہیں جنہیں اپ اپنی ٹی وی اسکرین پر روز ہی دیکھتے ہیں پر انہیں آج پہچان نہیں پائیں گے۔

جی ہاں یہ مشہور اداکار جو اس وائرل ویڈیو اور تصاویر میں بہت چلبلے لگ رہے ہیں یہ کوئی اور نہیں بلکہ آپ سب کے پسندیدہ اداکار بہروز سبزواری ہیں اور یہ کلپ ان کے مشہور زمانہ ڈرامہ تنہائیاں کا ہے۔ اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بہروز سبزواری مرینہ خان کے ساتھ پڑھتے ہوئے گفتگو کر رہے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ اپنی جوانی کے دنوں میں یہ کسی ملک کے شہزادے سے کم نہیں لگ رہے تھے۔ آگے بڑھنے سے پہلے آپکو یہ بتاتے چلیں کہ اس ڈرامے میں انہیں کباچہ بھی کہا جاتا تھا جبکہ یہ ڈرامہ آج سے 27 سال پہلے پی ٹی وی پر نشر کی جاتا تھا جسے شائقیئن اتنے پسند سے دیکھتے تھے کہ جب بھی اس کی قسط اتی تو سڑکیں ویران ہو جاتیں تھیں۔

یعنی کہ لوگ اپنے کام کام چھوڑ کر یہ ڈرامہ ضرور دیکھتے تھے۔ یہی نہیں اس ڈرامے کی کہانی دو بہنوں کے گرد گھومتی ہے جن کا نام زارا( شہناز شیخ) اور سنیا(مرینہ خان) ہے جو اپنی آنٹی کے گھر کراچی گھومنے آئی ہوئی ہوتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow