میں نے اسلام کو پڑھا ہے ڈرا ہوا آدمی کبھی مسلمان نہیں ہوسکتا ۔۔وہ وقت جب مہیش بھٹ دینِ اسلام اور احادیث ﷺ کا ذکر کرتے ہوئے ہندوؤں اور انگریزوں پر برس پڑے

image

اداکارہ عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ یہ دنیا بھر میں مشہور ڈائریکٹر اور فلم ساز کے طور پر مانے جاتے ہیں۔ ان کی ہر پروڈکشن کچھ نیا اور کچھ بہترین انداز لے کر سامنے آتی ہے۔ بھارت میں سب سے مہنگے ترین بجٹ پر فلمیں بنانے والے ڈائریکٹروں کی فہرست میں سے ایک ہیں۔

انہوں نے ماضی میں دینِ اسلام اور احادیث ﷺ سے متعلق باتیں کیں جو اپنے وقتوں میں خوب مشہور ہوئیں۔ ان کا ایک ویڈیو کلپ جس پر ہندوؤں اور انگریزوں کو اختلاف ہوا وہ یہ ویڈیو ہے:

اس ویڈیو میں بات کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ میں نے خود اسلام کو پڑھا ہے، قرآن کو پڑھا۔ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے۔ اسلام میں لڑائی جھگڑا منع ہے مگر کوئی بھی انگریز اگر کسی داڑھی والے مسلمان کو دیکھتا ہے تو وہ اس کو دہشت گرد سمجھ بیٹھتا ہے جبکہ حقیقت میں تو ایسا نہیں ہے۔

ویڈیو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر جس میں دم ہے وہ بنے مسلمان اور کسی کے تلوے نہ چاٹیے کیونکہ آپ خُدا سے جڑے ہوئے ہیں۔ اگر ہندوستان میں کوئی مسلمان حقیقت میں بن جائے تو یہ بالکل بدل جائے گا۔ اسلاموفوبیا ہندوستان کو کبھی خراب نہیں ہونے دے گا۔ میرا مسلمان بھائی بچائے گا مجھے اگر میں تکلیف میں ہوں گا تو۔ ڈرا ہوا آدمی مسلمان نہیں ہوسکتا جہاں ڈر ہے وہ مسلمان نہیں اور جو مسلمان ہے وہ ڈرتا نہیں۔ جیسے جہاں اندھیرا ہے وہاں روشنی نہیں اور روشنی میں اندھیرا نہیں ہوتا۔ نبی ﷺ نے کہا اپنے بھائی کی مدد کرو۔۔ جس مذہب کی حدیث کہتی ہے کہ مظلوم کی مدد کر اور ظالم سے سوال کر کہ بھائی کیا تکلیف ہے آپ کو تو یہ مذہب سمجھنے والا ہے یا نہیں۔

یہاں مہی شبھٹ نے مودی اور جارج بُش کو مخاطب کیا تھا جس کی وجہ سے اختلافات بڑھے لیکن اس بات کا ہر گز مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow