اکلوتے بیٹے کو قبر میں اتارا اور خود انتقال کر گئے ۔۔ جانیں 2022 میں کون سی مشہور شوبز شخصیات ہمیں روتا چھوڑ گئیں، ویڈیو

image

اس رنگ برنگی دنیا کو چھوڑ کر جانے کا کسی کا دل نہیں کرتا۔ مگر ایک نہ ایک دن تو سب کو اللہ کے حضور پیش ہونا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپکو ان مشہور شوبز شخصیات کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو ہمیں 2022 میں اکیاح چھوڑ گئے اور ان کے انتقال پر پورا ملک رو گیا۔

افضال احمد:

آخری وقت پر ہرمسلمان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اسے ایمان والی موت نصیب ہو مگر پاکستان کے سینئر اور انتہائی مشہور اداکار افضال احمد کے ساتھ آخری وقت میں برا سلوک کیا گیا۔

انہیں جب طبعیت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تو ان کیلئے کوئی بیڈ نہ تھا اور انہیں دوسرے مریض کے ساتھ لیٹا کر علاج ہونے لگا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔

انہیں برین ہیمبرج کا مرض لاحق تھا۔ ماضی میں انہیں فالج کا مرض بھی لاحق ہو گیا تھا جس کی وجہ سے زندگی کے 20 سال وہیل چیئر پر ہی گزرے۔

نیرہ نور:

نیرہ نور کی آواز ہی تھی جس کی وجہ سے انہیں شہزادی جذبات کہا جاتا ہے۔ یہ کافی عرصے سے بیمار تھیں اور کراچی میں 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ انہیں بلبل پاکستان کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ یہ 1950 میں گوہاٹی آسام میں ہوئی۔ اور 1971 میں انہوں نے پی ٹی وی میں کام کرنا شروع کر دیا تھا۔

عامر لیاقت:

عامر لیاقت یہ وہ نام ہے جسے پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے مگر آخری وقت میں یہ اکیلے ہو گئے تھے۔ تیسری اہلیہ نے جب ان کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تو جیسے یہ جیتے جیتے ہی مر گئے اور روتے ہوئے کئی ایک ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں اور کہا کہ وہ اب جلد ملک چھوڑکر چلے جائیں گے اور ایک دن صبح یہ گھر میں اچانک مردہ حالت میں پائے گئے۔

مسعود اختر:

مسعود اختر پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ انکا جوان بیٹا انتقال کر گیا جس کی وجہ سے جیسے ان کی دنیا ہی ختم ہو گئی تھی۔ وہ اکثر بیٹے کو یاد کر کے کمرے میں روتے رہتے۔ مگر بڑھاپے میں بھی انہوں نے ہمت دیکھائی اور بیٹے کو اپنے ہاتھوں سے دفنایا۔

خواجہ مسعود:

اپنی زندگی میں تھیٹر ہو یا ٹی وی خواجہ مسعود نے بہت سے لوگوں کے دلوں کو اپنی کامیڈی سے راحت بخشی ہے ۔یہ گردوں کے مرض میں مبتلا ہو کر راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں انتقال کر گئے۔

لوگوں اور دوستوں کی مدد کرنے والے خواجہ مسعود کی اہلیہ کہتی ہیں کہ پچھلے 4 ماہ بہت تکلیف میں گزرے جو ہمارے پاس تھا وہ ان کی بیماری پر6 لگا چکے اور اب تو ان کے دوست اور خاندان والے مدد کر دیتے ہیں تو گزر بسر ہو رہا ہے۔ یہی نہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شوہر کی 15 دن کی دوائی ہی 25 ہزار روپے کی آتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow