زندگی گزارنے کیلئے پیسوں کی بہت ضرورت ہوتی ہے اور پھر جب آپکو آپکی ہی محنت کی کمائی نہ ملے تو اس کا دکھ وہی شخص جان سکتا ہے جس کے ساتھ ایسا ہوا ہو ۔ جی ہاں اب سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ انتہائی گردش کر رہی ہے۔
جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ملک کی معروف اور سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی سوشل میڈیا پر یہ کہتی ہوئی نظر آ رہی ہیں کہ ہاں میں نے آپ سے گردہ نہیں بلکہ اپنا چیک مانگ رہی ہوں جوکہ میری محنت کی کمائی ہے۔ اس معاملے پر ان کے ساتھی اور دیگر اداکاروں نے ان کا ساتھ دیا۔ اور محسن عباس نے یہ کہا کہ افسوس صد افسوس۔
یہی نہیں سلمہ حسن نے یہ کہا کہ آپ نے بہت اچھے طریقے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا جبکہ یہاں ساجی گل نامی شخص نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ گردہ مل جاتا ہے پر چیک نہیں۔ اس پوسٹ کے علاوہ حال ہی میں فضیلہ قاضی کے بیٹے کی شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں تھیں۔
فضیلہ قاضی اور قیصر خان نظامانی کے بڑے بیٹے کا نام احمد خان نظامانی ہے جبکہ ان کی بیوی کا نام ناہیل ہے۔ فضیلہ کے بیٹے احمد اپنی شادی پر یہ شہزادے کی طرح دکھ رہے تھے۔ انہوں نے اپنے خاص دن پر سیاہ رنگ کی شیروانی اور سرخ رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے تھا۔ مزید یہ کہ خوشی کے موقعے پر فضیلہ نے مہندی رنگ کا بہترین جوڑا پہنا۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس شادی میں تمام اہل و عیال، دوست خوش نظر آ رہے تھے اور دولہا دلہن کے ہمرا ہ تصاویر کھینچوا رہے تھے۔ یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ دولہا خود گاڑی چلا کر اپنی دلہن کو گھر لے گئے۔
جو دیکھنے والوں کو اچھا لگا اس کے علاوہ آپکو یہ بھی بتائے چلتے ہیں کہ احمد خان اپنے والد قیصر خان نظامانی کی طرح بالکل دیکھائی دیتے ہیں۔