ڈرامہ سیریل حبس میں فیروز خان کے ساتھ نظر آنے والی مشہور
اداکارہ اشنا شاہ نے منگنی کرلی ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
انسٹاگرام پر اداکارہ اشنا شاہ نے منگیتر حمزہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے چاپنے والوں کو منگنی کی خوشخبری سنائی۔
انہوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میری گمشدہ پہیلی کے ٹکڑے سے ملیں۔ پھر منگیتر حمزہ امین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ سوہنا وی اے تے چنگا وی، بسمہ اللہ کریئے۔
ان کے اس پوسٹ پر مداح اور ساتھی اداکار ان کو مبارکباد دے رہے ہیں۔
حمزہ امین نے بھی اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی۔ جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میری منگیتر سے ملیں آگے اشنا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ میرا دل تمہارے لیے ایک مکمل سہارا اور میرے بازو تمہارا مضبوط گھر ہیں۔
اشنا کے منگیتر ایتھلیٹ ہیں اور گالف کے کھیل سے وابستہ ہیں۔ ساتھ ہی ڈی ایچ اے ملتان کے برانڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں۔ دونوں کی شادی کی تاریخ ابھی تک سامنے نہیں آئی البتہ آنے والا سال ان کے لیے خوشیاں لانے والا ہے۔