بھائی کو سلینڈر سے آکسیجن دے رہے تھے ۔۔ کامیڈین جونی لیور اپنے بھائی کو دیکھ کر روپڑے، دیکھیے

image

بالی ووڈ کے ایسے کئی ستارے ہیں، جو کہ اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے رشتوں کی بنا پر سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

جونی لیور کا شمار بالی ووڈ کے اُن چند مشہور کامیڈینز میں ہوتا ہے، جو کہ اپنے بہترین اداکاری اور حس مزاح کی بنا پر سب کی توجہ حاصل کر گئے ہیں۔

چونکہ جونی لیور کی اداکاری میں فحش اور غیر اخلاقی جملے شامل نہیں ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہر عمر کا انسان انہیں پسند کرتا ہے، اور ان کی کامیڈی دیکھنا بھی پسند کرتا ہے۔

جونی لیور کے چاہنے والے تو بہت ہیں، لیکن جونی کامیڈی کے بادشاہوں کو اپنا بڑا بھائی مانتے ہیں، جس طرح وہ عمر شریف کو بڑا بھائی تصور کرتے تھے، اسی طرح مشہور بھارتی اداکار محمود علی کو دیکھ کر رو پڑے تھے۔

ایک شو میں جب محمود علی کو بطور مہمان مدعو کیا، تو ان کی حالت دیکھ کر جونی لیور کی آنکھوں میں آنسو تھے، اور چہرے پر افسردگی کے تاثرات۔

دراصل محمود علی کے کی ناک میں پائپ تھا اور وہ سیلنڈر کی مدد سے سانس لے رہے تھے، ساتھ ہی ان کے ایک شخص موجود ہوتا تھا جو کہ آکسیجن سیلنڈر تھامے ہمہ وقت ان کے ساتھ ہوتا تھا۔

جسے دیکھ کر جونی لیور بھی دکھی ہو گئے تھے، کیونکہ لیجنڈری اداکار اب بوڑھے ہو رہے تھے۔

محمود علی کو جونی لیور اپنا بڑا بھائی تصور اس لیے بھی کرتے تھے کیونکہ ان کی کامیڈی اور جونی کی کامیڈی میں کافی مماثلت تھی اور وہ اس بات پر بھی خوشی محسوس کرتے تھے کہ انہوں نے محمود علی سے کام سیکھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow