تمہارے شوہر کا ایک اور بچہ ہے ۔۔ نجومی نے ندا یاسر کے سوتیلے بچے کے متعلق کیا انکشاف کیا؟

image

“مجھے نجومی نے بتایا تھا کہ تمھارے شوہر کا ایک ایسا بچہ ہوگا جس کے بارے میں تم نہیں جانتی ہوگی۔ یہ بات میرے دماغ میں بیٹھ گئی۔ یاسر نے ان دنوں ایک بچے کو اٹھائے ہوئے تصویر لگائی اس کے بعد میری یاسر سے بہت لڑائیاں ہوئیں۔ میں نے پوچھا کہ کون ہے بچہ اور کہاں رہتا ہے“

یہ کہنا ہے ندا یاسر کا جنھوں نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی۔ نئے سال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ندا یاسر نے اپنے سیٹ پر پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتاہا اور کہا کہ وہ دن ہے اور آج کا دن ہے نہ تو وہ کسی کو ہاتھ دکھاتی ہیں نہ ہی اندازہ لگاتی ہیں کہ آنے والا سال کیسا گزرے گا۔

شوہر کے پیچھے جاسوس چھوڑے ہوئے ہیں

ندا نے مزاحیہ انداز میں مزید بتایا کہ انھوں نے بہت سے جاسوس چھوڑے ہوئے ہیں جو یاسر کے بارے میں انھیں پوری خبریں دیتے ہیں اس لئے گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔

پروگرام کی میزبانی کے لئے ٹپس

پروگرام کی میزبانی کے حوالے سے ٹپس دیتے ہوئے ندا نے کہا کہ اگر کوئی ایسا مہمان آجائے جس کا موڈ خراب ہے تو بریک کے دوران اس سے چائے پانی کا خود پوچھیں اور اس کا موڈ بہتر کرنے کی کوشش کریں کیوں کہ انسان ہے ہوسکتا ہے اسے کوئی پریشانی ہو۔ آپ کے بات کرنے سے اس کا موڈ بہتر ہوسکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow