بیٹے کا نام ہندو بھی ہے اور مسلم بھی ۔۔ قبل از وقت پیدا ہونے والے ابراہیم سے متعلق شاہ رخ خان نے کیا انکشاف کر دیا؟

image

شاہ رخ خان سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکار کا ایک انٹرویو کافی وائرل ہے، جس میں وہ اپنے بچوں کے ناموں سے متعلق اظہار خیال کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے کا نام آریان خان، ہے جبکہ بیٹی کا نام سُہانا خان اور چھوٹے بیٹے کا نام ابراہیم خان ہے۔

لیکن ان سب میں ان کے بیٹے ابراہیم خان کا نام کافی توجہ حاصل کر لیتا ہے، کیونکہ شاہ رخ خان کا ماننا ہے کہ بیٹے کا نام ابراہیم ہی نہیں بلکہ ابراہم، ابرام اور رام تینوں نام بھی چھوٹے بیٹے کے ہیں۔

شاہ رخ خان کا ماننا ہے کہ چونکہ ان کے گھر میں سیکولرزم کا پرچار ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ بیٹے کا نام بھی اسی طرز پر رکھا گیا ہے۔ اس نام میں رام ہندو مذہب کی ترجمانی کرتا ہے، ابراہیم اسلام کو، ابراہم عیسائیت اور ابرام یہودیت کو بیان کرتا ہے۔

اداکار نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کا نام اس لیے بھی ایسا رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کی اہلیہ ہندو ہیں، اور چونکہ وہ سیکولرزم کو مانتے ہیں، تو اسی وجہ سے یہ نام سوچا۔

لیکن اس سب میں وہ اُس وقت جذباتی ہو گئے جب سوشل میڈیا صارفین ان کے تیسرے بیٹے ابراہیم کی قبل از وقت پیدائش سے متعلق غلط خبریں نشر کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا قبل از وقت پیدا ہوا، تاہم وہ مکمل طور پر صحت یاب ہے۔

میں اپنے بیٹے سے فلحال نہیں مل سکتا ہوں کیونکہ وہ پری میچور پیدا ہوا، اور اس کی جنس سے متعلق غیر اخلاقی باتیں شروع کر دی گئیں۔ وہ تھوڑا سا محفوظ مقام پر ہے، جہاں اس کی طبیعت میں سدھار آ رہا ہے، اور ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ بہت جلد ابراہیم مکمل صحت یاب ہو جائے گا۔ یہ انٹرویو تھوڑا پرانا ہے، تاہم اب ابراہیم کافی بڑے ہو گئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow