خدا نے 12 سال بعد پہلی اولاد عطا کی ۔۔ 2022 میں پہلی بار والدین بننے والے مشہور اداکار جن کے لیے یہ سال اولاد کی وجہ سے انمول بن گیا

image

اولاد خدا کی نعمتوں میں سے سب سے خوبصورت نعمت ہے جس کی خواہش کا اظہار ہر والدین کرتے ہیں۔ کسی کو اللہ جلدی اولاد دے دیتا ہے تو کسی کو کئی سالوں بعد جا کر اس نعمت سے نوازتا ہے۔

جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ یہ سال ختم ہونے میں 3 روز باقی ہیں اور بہت سے شوبز اداکاروں کے لیے یہ سال بہت انمول رہا کیونکہ ان کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی جس کی خوشی دیکھنے لائق تھی۔

آج ہم ان مشہور اداکاروں کے بارے میں جانیں گے جو اس سال پہلی اولاد کے والدین بنے اور ان کی زندگی خوشیوں سے بھر گئی۔

1- کرن تعبیر

مداحوں میں مقبول اداکارہ کرن تعبیر اب خود کو خوش قسمت ماں سمجھتی ہیں کیونکہ یہ سال ان کے لیے یادگار بنا۔ جی ہاں ! اداکاہ کرن تعبیر کے ہاں 12 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی۔ کرن تعبیر کی جانب سے پوسٹ ان کے انسٹاگرام پر شئیر کی گئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ اپنی وہ بیٹی کے ہمراہ اسپتال میں ہیں۔ اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ وہ خوش قسمت ہوتے ہیں، جن کی پہلی اولاد بیٹی ہوتی ہے اور اللہ نے مجھے اسی سے نوازا ہے۔

کرن تعبیرنے شکرادا کرتے ہوئے لکھا کہ آخر کار ہمیں 12 سال بعد اللہ نے اس رحمت سے نواز دیا، اب ہم والدین بن چکے ہیں۔

2- صدف کنول

اداکارہ و ماڈل صدف کنول کے ہاں اس سال 10 محرم کے روز بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ ان کی شادی اداکارش شہروز سبزواری سے ہوئی تھی اور یہ ان کی دوسری بیوی سے پہلی اولاد ہے۔

3- ارمینا خان

ارمینا خان بھی 2022 کی خوش قسمت اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئیں کیونکہ دو روز قبل ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ اداکارہ کی جانب سے یہ خوشخبری انسٹاگرام پر دی گئی، انہوں نے بیٹی کو گود میں اٹھائے تصویر شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے ننھی پری کا نام ’آہمیلی آئلا رضا خان رکھا ہے۔ اداکارہ نے بیٹی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ خوشخبری سناتے ہوئے ہمارے دل خوشی سے بھرے ہوئے ہیں۔

4- مدیحہ نقوی

ایم کیو ایم رہنما اور مشہور ٹی وی اینکر مدیحہ نقوی اورفیصل سبزواری کے ہاں اس سال بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جو ان کی پہلی خوشی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیٹے کی پیدائش شعبان کی تیسری تاریخ کو ہوئی، جس کا نام ہم نے سید زائر حسین سبزواری رکھا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow