صائمہ کی فلمیں دیکھ کر لوگ مجھے شکایت کرتے تھے ۔۔ پہلی بیوی کے انتقال کے بعد اداکارہ صائمہ شوہر سید نور کو غم سے باہر کیسے لائیں؟ ویڈیو

image

صائمہ کی سادگی بہت پسند ہے۔ جی ہاں یہ الفاظ ہیں ملک کے مشہور فلم ڈائریکٹر سید نور کے۔ جن کا ابھی ایک انٹرویو خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ جب میری بیوی صائمہ فلمیں کیا کرتی تھیں تو مجھے بہت سے لوگ ان کی شکایتیں لگایا کرتے تھے۔

کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ کئی فلموں میں ایسے سین ہوا کرتے تھے جو لوگوں کو پسند نہیں آتے تھے اور جاننے والے مجھے کہتے تھے کہ آپ کی بیوی نے یہ کام اچھا نہیں کیا۔

مگر مجھے ان پر پورا یقین تھا کہ وہ ان کا کام ہے مگر وہ میرے ساتھ اور اپنے رشتے کے ساتھ مخلص ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج 19 سال ہو گئے ہیں ہماری شادی کو کبھی لڑائی نہیں ہوئی۔

کیونکہ وہ حقیقیت میں اتنی سادہ ہیں کہ کبھی فضول خرچی نہیں کرتیں، تصویر نہیں کھینچواتیں، ہاں اب میرے بیٹے نے ان کا سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بنایا ہے جہاں وہ ان کی تصاویر شیئر کرتا ہے۔

یہ کام بھی وہ صرف میرے بیٹے کی خوشیی کیلئے کرتیں ہیں جبکہ پہلی بیوی کے انتقال کے بعد بچے ان سے دور دور رہتے تھے لیکن انہوں نے بہت محنت کی اور آج دیکھیں میری پہلی بیوی کی اولاد ان سے بہت لگاؤ رکھتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow