میں دوسری شادی کرلوں گا کیونکہ ۔۔۔ ریمبو صاحبہ کے ہوتے ہوئے کسی اور سے کیوں شادی کرنا چاہتے ہیں؟ نئے انکشاف نے مداحوں کو بھی پریشان کر دیا

image

پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور جوڑی ریمبو اور صاحبہ کے درمیان بھی دوسری شادی کے معاملے پر نوک جھونک ہونے لگی، ریمبو نے دوسری شادی کا عندیہ دیدیا، صاحبہ نے بھی دوسری شادی کرنے پر سزاء بتادی۔

شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی افضل خان عرف ریمبو اور صاحبہ اپنی کامیاب ازدواجی زندگی کے باعث بہت سی شوبز جوڑیوں کیلئے مثال بن چکے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل اداکارہ صاحبہ نے اپنے ایک وی لاگ میں اپنے نکاح، بارات اور ولیمے کے جوڑے مداحوں کو دکھائے اور اس بڑے دن کے حوالے سے یادیں مداحوں کو بتائیں۔صاحبہ نے بتایا کہ نکاح کے بعد بہت تیز بارش بھی ہوئی تھی، اور ان کا نکاح داتا دربار میں ہوا تھا۔

اس ویڈیو میں ہی کپڑوں کے جوڑے دکھاتے دکھاتے ریمبو صاحبہ سے کہتے ہیں کہ آپ اتنی اچھی ہیں کہ میرا دل چاہتا ہے کہ میں ایک اور شادی کرلوں اور صاحبہ کے سامنے اس خواہش کا اظہار بھی کرتے ہیں کہ ’میری خواہش ہے کہ میں اپنی دوسری اہلیہ کو بھی یہی آپ کی بارات کا جوڑا پہناؤں۔

ریمبو کے جواب میں صاحبہ کہتی ہیں کہ ’آپ میرا جوڑا دیکھ کر یہ سوچ رہے ہیں کہ اس جوڑے کی چمک دمک ختم نہیں ہوئی تو کیوں نہ ایک اور شادی کرلی جائے، بعد ازاں صاحبہ کے پوچھنے پر ریمبو دوسری شادی کی بات مذاق میں ٹال دیتے ہیں۔

حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریمبو کہتے ہیں کہ صاحبہ اداکارہ ہیں اس کے باوجود انہیں گانے سننا پسند نہیں ہے، میرا سفر کرنا مشکل ہوجاتا ہے، اس لئے میں سوچ رہا ہوں کہ ٹریولنگ کیلئے دوسری شادی کرلوں۔

ریمبو کے سامنے موجود صاحبہ جواب میں کہتی ہیں کہ یہ دوسری شادی کرکے اردو کے ساتھ ساتھ انگریز ی کا سفر بھی کرینگے۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے شیئر کیا اور پسند کیا جبکہ کئی لوگوں نے سوال بھی اٹھایا کہ کیا ریمبو صاحبہ کو چھوڑ کر کسی اور سے شادی کرنے والے ہیںتو ایسا کچھ بھی نہیں ہے، ریمبو اور صاحبہ کی یہ گفتگو محض ایک مذاق کی حد تک تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow