چھوٹی سی گُڑیا کو گودوں میں اُٹھا کر گھومتے تھے، آج دوسرے گھر چلی ۔۔ امجد صابری کی بیٹی کا نکاح، ہر کوئی ان کے والد کو یاد کرکے رو پڑا، ویڈیو

image

امجد صابری شہید کو ہم سے بچھڑے 6 سال گزر گئے، ان سالوں میں آج تک ان کی آواز اور کلام کو کوئی نہیں بھول پایا۔ آج بھی جب ان کا کلام میں قبر اندھیری میں پڑھا جاتا ہے یا پھر خود ان کا بیٹا مُجدد صابری یہ کلام اپنی آواز میں پڑھتا ہے تو یوں لگتا ہے ایک نئے انداز سے امجد ابھر کر سامنے آگئے ہوں۔

امجد صابری کی بڑی بیٹی حورین امجد صابری کا نکاح 24 دسمبر کو لاہور میں انجام پایا جس میں گھر والوں، قریبی رشتے داروں اور شوبز شخصیات میں سے مایا خان اور عروج نے شرکت کی۔

حورین کی مہندی میں جب والد کی قوالی پڑھی گئی تو تمام شرکاء امجد کی یاد میں رو پڑے، بیٹا بھی جذبات پر قابو نہ رکھ پایا اور اپنے والد کی یاد میں بہت رویا وہیں مایا بھی اپنے ساتھی قوال کی یاد آج تک نہ بھلا سکیں۔

حورین کا نکاح قریبی حال میں کیا گیا۔ ان کے شوہر کا نام محمد موسیٰ ہے۔ نکاح کے وقت بھی مایا خان نے اپنی شرکت یقینی بنائی اور خوشی سے تمام رسومات میں حصہ لیا۔

مزید تصاویر:


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow