لوگوں کو ہنساتا مگر خود روتا تھا ۔۔ ان کے آخری الفاظ کیا تھے؟ مشہور کامیڈین طارق ٹیڈی سے متعلق وہ معلومات جو بہت کم لوگ جاتنے ہیں

image

ہمیشہ لوگوں کو ہنسانے والے پاکستان کے معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کے بھائی مرحوم کی یادیں تازہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے، طارق کے نام کے ساتھ ٹیڈی کا لفظ کیسے جڑا اور بچپن سے جوانی تک کے سفر کی روداد بتاتے ہوئے بڑے بھائی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

12 اگست 1976ء کو فیصل آباد میں پیدا ہونے والے طارق ٹیڈی نے 1990ء میں فنی سفر کا آغاز کیا، اسٹیج کے متعدد ڈراموں اور پنجابی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ طارق ٹیڈی کی کامیڈی کو عوامی سطح پر پذیرائی حاصل تھی۔

طارق ٹیڈی کے مشہور ڈراموں میں چا لاک طوطے ، ماما پاکستانی، سب کہو بارہ روپیہ، ربا عشق نا ہووے، حسن میری مجبوری، جی کردا، اصلی طائی نقلی، جھوٹ بولدا، مرچ مسالہ، گھونگھٹ اٹھا لوں، عید دا چن، ابھی تو میں جوان ہوں، کریزی، مٹھیاں شرارتاں، خوش آمدید اور دوستی شامل ہیں۔

طارق ٹیڈی کی حالت اس وقت خراب ہوئی تھی جب وہ مال روڈ پر تھیٹر میں رات گئے ڈراما پرفارم کر رہے تھے جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی حالت کو دیکھتے ہوئے آئی سی یو وارڈ میں شفٹ کیا تھا تاہم 19 نومبر 2022ء کو لاہور میں جگر کے عارضہ کے باعث رحلت فرما گئے۔

ان کے بڑے بھائی محمد اکرام کا کہنا ہے کہ طارق بچپن سے میرے ساتھ پلے بڑھے، میرا اور طارق کا رشتہ بہت مضبوط تھا، بچپن میں طارق میرے ساتھ ہی کھیلتا اور شرارتیں کرتا تھا۔ میں نے ہی اس کی شرارتوں کی وجہ سے اس کا نام ٹیڈی رکھا تھا۔

ہم دونوں بھائی ایک ساتھ ہی پڑھتے تھے، میں نے تعلیم چھوڑی تو طارق نے بھی تعلیم کا سلسلہ ترک کردیا اور دونوں نے مزدوری شروع کردی۔ 2000 کے زلزلے کے دوران ہم دونوں بھائی فیصل آباد میں مزدوری کررہے تھے۔ بچپن میں طارق ٹیڈی مزدوری کے 120 سے 125 روپے ہفتہ لیتے تھے۔

طارق ٹیڈی تھیڑ میں چوری چھپے گھستے اور ہم دونوں بھائی نے ملکر محلے میں ڈرامہ کرنے سے عملی طور پر کامیڈی شروع کی۔ طارق جملے بازی کرتا اور میں پیسے جمع کرتا تھا۔ طارق ٹیڈی جگتیں شوکی خاں اور دوسرے فنکاروں کو دیکھ کر سیکھتے تھے۔

طارق نے ہمیں بہت زیادہ عزت دی، اداکار مستانہ طارق کا قریبی دوست تھا، مستانہ نے ہی طارق کو تھیٹر پر موقع دیا، والدہ اور والد نے خوش کا اظہار کیا۔ ان کی وجہ شہرت ان کے بے ساختہ جملے اور بہترین اداکاری تھی۔

تھیٹر میں لوگ مستانہ اور طارق ٹیڈی کی کامیڈی دیکھ کر نہایت خوش ہوتے تھے۔ طارق نے ہمیشہ والدین کو عزت دی اور بہن بھائیوں کی ہر موقع پر مدد کی، طارق کہتا تھا کہ جب تک میں زندہ ہوں کسی کو پریشان نہیں ہونگے دونگا، آج ہمارے بچے اور ہم سب طارق کی یاد میں افسردہ ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow