انسان وہی بڑا ہوتا ہے جن کے دل میں دوسروں کے لیے ہمدردی ہوتی ہے اور وہ دوسروں کی خدمت گزاری میں آگے آگے رہتے ہیں۔ آج کے دور میں ایسے فرشتہ صف لوگ کم ہی پائے جاتے ہیں۔ ایسے لوگ شوبز صنعت میں بھی موجود ہیں جو سماجی کارکن کے طور پر آج فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
وہ فرشتہ صف اداکار کونسے ہیں آیئے جانتے ہیں۔
اکشے کمار
اکشے کمار کا شمار بالی ووڈ کی مضبوط اور مالدار ترین شخصیات میں ہوتا ہے۔ اکشے ایک ایسی شخصیت کے مالک ہیں جن کے دل میں غریبوں کے لیے ہمدردی موجود ہے۔ اکشے کمار صرف اداکار ہی نہیں بلکہ وہ ایک سماجی کارکن بھی ہیں۔
اس کی موجودہ مثال سامنے آئی ہے جب حال ہی میں اکشے کمار نے ایک لڑکی کی جان بچانے کے لیے اس کے اہلخانہ کو 15 لاکھ بھارت روپے عطیہ کیے۔
لڑکی پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں مبتلا تھی جس کی پیوندکاری کے لیے بڑی رقم درکار تھی۔
لڑکی کے دادا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پوتی دل کے عارضے کے ساتھ ہی پیدا ہوئی تاہم 25 سال گزرجانے کے بعد اب اس کے دل کی پیوندکاری ضروری ہے، اس کے علاج کے لیے اکشے کمار نے پیسے عطیہ کرنے کا اعلان کیا جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔
سلمان خان
بالی ووڈ کے نامور اداکار سلمان خان لوگوں کی مدد کے لیے ہمیشہ آگے آگے رہتے ہیں۔ سلمان خان کئی بیمار بچوں اور اداکاروں کے علاج کے لیے اخراجات کا بیڑا اپنے اٹھا چکے ہیں۔
سال 2018 میں انہوں نے کینسر کا شکار معصوم بچے کی خواہش پوری کی تھی جو وائرل ہوئی تھی۔ بچے سلمان خان کا بڑا فین تھا اور ان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کر رہا تھا۔ یہ خبر سلمان تک پہنچی تو وہ فوراً بچے سے ملاقات کرنے ممبئی کے ٹاٹا میموریل اسپتال پہنچے اور نا صرف بچے سے ملے کی بلکہ وارڈ میں موجود تمام بچوں سے ملے اور ان کے معصوم چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کی وجہ بنے۔ علاوہ ازیں سلمان خان غریب و بے سہارا بچوں میں عطیات بھی فراہم کرتے ہیں۔
شاہ رخ خان
شاہ رخ خان ارادے کے مضبوط انسان ہیں اور نیکی کر دریا میں ڈال جیسی کہاوت کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ شاہ رخ خان اپنے خیرات و عطیات کے کاموں کو ظاہر نہیں کرتے بلکہ خاموشی کے ساتھ اس نیک کو سر انجام دیتے رہتے ہیں۔
سونو سود
مشہور بالی ووڈ سپراسٹار فلمی دنیا میں تو ولن کے کردار نبھاتے دکھائی دیتے ہیں مگر حقیقت میں وہ بڑا دل اور ہمدردی رکھنے والے انسان ہیں۔ سونو سود نے گذشتہ برس ایک لڑکے کی جان بچانے کے لیے فورا اس کے پاس پہنچے۔بالی وڈ اسٹار سونو سود کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی تھی جس میں وہ بھارتی پنجاب کے علاقے موگا میں ایک زخمی حالت میں پڑے نوجوان کی مدد کرتے نظر آئے تھے۔
اداکار نے یہ دیکھتے ہی اپنی گاڑی روکی اور فوری طور پر متاثرہ گاڑی کی جانب بڑھے جس میں 19 سالہ نوجوان زخمی حالت میں ڈرائیونگ سیٹ پر نیم بیہوشی کی حالت میں تھا۔ اس موقع پر سونو سود نے کچھ لوگوں کی مدد سے لڑکے کو گاڑی سے باہر نکالا اور پھر اپنی گاڑی میں ڈال کر فوری اسپتال پہنچایا جہاں زخمی نوجوان کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
واضح رہے کہ بھارتی اداکار سونو سود لوگوں کی خدمت میں سماجی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں انہوں نے کورونا وبا ک دنوں میں بہت سے ضرورت مندوں کی مدد کی اور انہیں آکسیجن سلینڈر سمیت مالی امداد بھی دی۔