راکھی ساونت نے اسلامی نام کیا رکھا؟ نکاح کی ویڈیو وائرل

image

بھارت کی مشہور اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے دوست عادل درانی سے نکاح کی سند اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں شئیر کردی ہے۔

جبکہ اس وقت اداکارہ کے نکاح کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔ دیکھیں

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نکاح خواں موجود ہیں اور عادل اور راکھی ساونت نکاح نامے پر دستخط کررہے ہیں۔ راکھی نے سر پر دوپٹہ بھی اوڑھا ہوا ہے۔

اسلامی نام کیا رکھا؟

نکاح نامے کے مطابق راکھی ساونت کا اسلامی فاطمہ، راکھی ساونت بنت آنند ساونت جبکہ دلہا کا نام عادل خان ابن عزیز اللہ خان درانی لکھا گیا ہے۔ نکاح نامے کے مطابق راکھی ساونت کے حق مہر کی رقم 51786 سکہ رائج الوقت رکھی گئی ہے البتہ اس بات کی تصدیق ہونا باقی کے کہ راکھی ساونت نے اپنا مذہب حقیقتاً تبدیل کیا ہے یا نہیں۔

نکاح پچھلے سال ہوچکا ہے

واضع رہے کہ راکھی ساونت نے اسٹوری میں اس بات کا انکشاف بھی کیا ہے کہ ان کی عادل سے شادی ابھی نہیں بلکہ کچھ ماہ قبل سال 2022 میں ہوچکی ہے لیکن اس خبر کو میڈیا کے سامنے اب لایا جارہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow